Article

بلاول بھٹو اور ملالہ یوسف زئی ایک ساتھ کس جگہ نظر آۓ کہ لوگوں نے غلط غلط اندازے لگانے شروع کر دیۓ

1571 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئي اس وقت ملک سے کوسوں دور آکسفورڈ یونی ورسٹی میں اپنی تعلیم کی تکمیل میں مصروف نظر آتی ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ اب بھی ملک کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اس کا ثبوت وقتا فوقتا پاکستان کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ان کی تصاویر ہیں جن میں بلاول بھٹو بھی شامل ہیں

حالیہ دنوں میں بلاول بھٹو زرداری ایک لیکچر کے لیۓ آکسفورڈ یونی ورسٹی گۓ اور وہاں ان کی ملاقات ملالہ سے بھی ہوئي اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک بھی پہنچیں آکسفورڈ یونی ورسٹی میں اپنی ملالہ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر جب بلاول نے سوشل میڈیا پر شئير کیں تو پاکستانیوں کو ان دونوں کو ساتھ ساتھ دیکھ کر ہری ہری سوجھنے لگی

اگرچہ یہ دونوں شخصیات آنے والے دنوں میں پاکستان کی بہت اہم شخصیات سمجھی جا رہی ہیں اور مستقبل کی پیشن گوئی کرنے والے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ دونوں آنے والے وقتوں میں اہم کردار بھی ادا کر سکتےہیں

مگر ان دونوں کو ساتھ دیکھ کر لوگوں نے ان دونوں کے ہی مستقبل کی پیشن کوئي کن القاظ میں کی آپ خود ہی دیکھ لیں

کسی نے تو بریکنگ نیوز دے ڈالی کہ بلاول ن ملالہ کا رشتہ مانگا تھا جب کہ کچھ لوگوں نے کہا چونکہ یہ دونوں ایک جیسی خصوصیات کے حامل ہیں تو انہیں شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہیۓ

جب کہ کچھ نے تو بات ہی ختم کر ڈالی کہ ان لوگوں کو ہر صورت میں شادی کرنی چاہیۓ

جب کہ کچھ افراد نے بلاول کو ملالہ کا انکل قرار دے ڈالا اور ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ ملالہ کے حلیۓ کو دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی برتن  دھو کر آئي ہے

جب کہ کچھ افراد نے تو بلاول کے بڑھتے ہوۓ وزن کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہہ دیا کہ اتنی عمر نہیں ہے جتنا وزن بڑھا لیا ہے مگر اس کے باوجود ذہنی طور پر اب تک میچور نہیں ہو سکے

یہ تمام تبصرے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم کے پاس بھی کتنا فالتو وقت ہے کہ وہ نہ صرف ان تصاویر کو دیکھتےہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس پر بے سروپا تبصرے بھی کرتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: