Article

چالاک اور لالچی بیوی اور محبت کرنے والے شوہر کی انوکھی داستان ، بیوی کے جھوٹے الزام نے شوہر کو جیل کی ہوا کھلا ڈالی

2079 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کا شمار دنیا کہ ان حصوں میں ہوتا ہے جہاں آج کے دن تک عورتیں مردوں سے مار کھاتی ہیں اگرچہ اس حوالے سے قانون سازی ہو چکی ہے ژگر اس کے باوجود کبھی تو عورت مرد کے دباؤ میں آکر یا پھر بچوں کی مجبوری کے سبب یا پھو خاندانی و معاشرتی دباؤکے تحت چپ چاپ مردوں سے مار کھاتی رہتی ہیں اور منہ نہیں کھولتی ہیں

مگر مغربی معاشرہ اس حوالے سے بہت مختلف ہے جہاں ایک جانب تو عورتوں کو مردوں کے مساوی حفوف حاصل ہوتے ہیں تو دوسری جانب مردوں کو اس بات کا پابند کیا باتا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنی بیوی پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا ہے

اسی بات کا فائدہ آسٹریلیا میں اسما نامی ایک موراکن لڑکی نے اپنے شوہر کے خلاف اٹھایا تفصیلات کے مطابق فیصل خان کی ایک اسلامی چیٹ گروپ میں اسما نامی لڑکی سے بات چیت ہوئي یہ بات چیت شادی پر پہنچ گئی مگر شادی کے بعد فیصل خان پر یہ انکشاف ہوا کہ اسما ایک لالچی اور مطلبی لڑکی ہے اور اس کو صرف اور صرف فیصل خان کے پیسے سے مطلب ہے

نتیجے کے طور پر جب تک فیصل اسما پر پانی کی طرح پیسہ بہاتا رہا تب تک اسما اس سے راضی رہی مگر جب اس کے اوپر دو ہزار ڈالر تک کا قرضہ چڑھ گیا جس کے سبب اس کی اور اس کی بیوی کے درمیان تکرار روز مرہ کا معمول بن گیا

ایک دن فیصل سے بدلہ لینے کے لیۓ اسما نے ایک شیطانی منصوبہ بنا ڈالااور اس نے آسٹریلین پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس کے شوہر فیصل خان نے اس کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے ثبوت کے طور پر اس نے اپنے چہرے پر شوہر کے مکوں ک نشان دکھا ڈالے

جس کے نتیجے میں پولیس نے فیصل خان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر ڈالا اس موقعے پر پولیس کو لفٹ میں لگے ہوۓ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے چونکا ڈالا جب پولیس نے دیکھا کہ اسما نے لفٹ میں اپنے ہی منہ پر مکے برساۓ تاکہ اس کے چہرے پر نشان پڑ سکیں اور ان کی بنیاد پر وہ فیصل کو پھنساسکے

مگر حقائق سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ نہ صرف اسما کو حراست میں لے لیا ہے بلکہ فیصل کو آزاد بھی کر دیا ہے فیصل کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا وہ بہترین وکیل کروا رہے ہیں جو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام شواہد جمع کر کے ان کی بے گناہی ثابت کر سکیں اور ان کی لالچی اور مطلبی بیوی کو سزا دلوا سکیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: