Article

کتنی ملاقاتوں کے بعد آپ صنف مخالف کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ماہرین نجوم نے نۓ انکشافات کر دیۓ

843 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

دل کے معاملات کو دماغ سے نبھانا ایک انتہائی دشوار عمل ہے اس بات کا فیصلہ کرنا کے کس کے لیۓ اپنے دل کے دروازے کب کھولنے ہیں یہ انسانی فکر اور سوچ کے بس کی بات نہیں ہے ۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے ہر انسان کا جوڑا اللہ نے پہلے سے بنا رکھا ہے اسی سبب جب اس انسان کے سامنے اس کا جوڑا آجاتا ہے تو اس کے اندر خود بخود گھنٹیاں بجنے لگتی ہیں ۔


مگر اس معاملے میں اس کے رومانوی معاملات میں اس کا برج کسی طرح اثر انداز ہوتا ہے اس بار ے میں ماہرین نجوم نے حیرت انگیز انکشافات کر دیۓ ہیں

برج حمل

برج حمل وہ برج ہے جس کے حامل لوگوں پر دماغ کی حکمرانی ہوتی ہے لہذا اس برج کے لوگ محبت میں فوری طور پہلی ہی نظر میں محبت میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ سات سے آٹھ ملاقاتوں کے بعد محبت کا فیصلہ کرتے ہیں

برچ ثور

اس  برج سے تعلق رکھنے والے لوگ انتہائی رومانوی فطرت کے حامل ہوتے ہیں یہ لوگ فوری طور پر محبت میں مبتلا ہونے اور وعدے وعید کرنے والے لوگ ہوتے ہیں تین سے چار ملاقاتوں ہی میں زندگی بھر کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کر لیتے ہیں

برج جوزا

یہ لوگ دوہری خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اسی سبب کسی بھی فیصلے پر پہنچنے میں ان کا یہ دوہرا مزاج بہت بڑی رکاوٹ ہوتا ہے ۔ ان کی سوچ بچار کی اسی عادت کے سبب گیارہ بارہ ملاقاتوں کے بعد یہ کسی سے بھی محبت کا فیصلہ کر پاتے ہیں

برج سرطان

اس برج کے لوگ انتہائی وفادار ہوتے ہیں یہ ایک بار جو طے کر لیتے ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹتے مگر محبت کے فیصلے پر پہنچنے کے لیۓ ان کو چھ سے سات بار کی ملاقاتوں کی ضرورت ہوتی ہے

برج اسد

اس برج کے لوگ جو ایک بار کرنے کی ٹھان لیتے ہیں اس میں سوچ بچار میں زیادہ وقت ضائع نہیں کرتے ان لوگوں کو محبت کے معاملے میں کسی فیصلے تک پہنچنے کے لیۓ صرف تین سے چار ملاقاتیں ہی کافی ہوتی ہیں

برج سنبلہ

یہ لوگ ہر بات کی مین میخ نکالنے والے ہوتے ہیں محبت کا فیصلہ ان کے لیۓ آسان نہیں ہوتا ہے آٹھ سے نو ملاقاتوں تک یہ لوگ مکمل سوچ بچار کر کے فیصلے تک پہنچتے ہیں

برج میزان

یہ لوگ انتہائی متوازن شخصیت کے حامل ہوتے ہیں یہ دل اور دماغ کے درمیان مکمل توازن رکھتے ہیں اسی سبب ان کے لیۓ محبت کے معاملات میں فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہوتا چار سے پانچ ملاقاتوں کے بعد ہی یہ اپنا آپ اپنے ساتھی کو سونپ دیتے ہیں

برج عقرب

اس برج کے لوگ بہت مختلف مزاج کے ہوتے ہیں ان کے فیصلے حیران کر دینے والے ہوتے ہیں اسی وجہ سے دو سے تین ملاقاتوں کے بعد ہی یہ لوگ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیتے ہیں

برج قوس

یہ لوگ رومانوی مزاج کے حامل ہوتے ہیں ان لوگوں کے لیۓ محبت بھی ایک ایڈونچر کی طرح ہوتی ہے اسی وجہ سے دو سے تین ملاقاتوں کے بعد ہی یہ محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں

برج جدی

اس برج کے لوگ محبت بھی کام کی طرح کرتے ہیں چھ سے سات ملاقاتوں تک مکمل آگاہی اور روحانی رابطے یے بعد ہی یہ لوگ محبت کے لیۓ تیار ہوتے ہیں

برج دلو

یہ سب سے عملی برج ہوتا ہے رومانس کی ان کی زندگی میں گنجائش بہت مشکل سے نکلتی ہے اسی سبب بارہ تیرہ ملاقاتوں کے بعد بہت مشکلوں سے یہ لوگ کسی سے محبت کے لیۓ خود کو تیار کر پاتے ہیں

برج حوت

اس برج کے حامل لوگ بہت شرمیلے ہوتے ہیں اپنے شرمیلے پن کے سبب ان کے لیۓ اظہار محبت کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اسی سبب بہت شرماتے ہوۓ یہ لوگ پانچ سے چھ ملاقاتوں کے بعد محبت کا اظہار کر پاتے ہیں

اب آپ بھی اپنے برج کی روشنی میں جانۓ کہ آپ اپنے محبوب کے سامنے اپنے دل کا حال کتنی ملاقاتوں کے بعد کھول پائیں گے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: