Article

گجرانوالہ: بابا اسماعیل کے مزار پر سگریٹ پی کر کینسر سمیت تمام بیماریوں سے نجات پائيں

1331 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

عام طور پر کینسر کو جان لیوا مرض تصور کیا جاتا ہے اگرچہ اب کینسر کی بات ساری اقسام ایسی ہیں جو قابل علاج ہیں مگر اس کے باوجود اس کا علاج طویل اور انتہائی مہنگا ہونے کے سبب اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد اپنے علاج کے لیۓ کسی مسیحا کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کو اس موذی اور تکلیف دہ بیماری سے محفوظ رکھ سکےمگر ان کے ذہنوں میں یہ خیال کہیں بھی نہیں ہوتا کہ وہ مذید سگریٹ پی کر کینسر سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

ان مسیحاؤں کی تلاش میں لوگ ہر در کھٹکھٹانے کے لیۓ تیار ہوتے ہیں اور ایسے میں مزاروں پر بھی جا پہنچتے ہیں موجودہ زمانے میں روحانیت اور عقیدتوں کے مرکز یہ مزار مختلف قسم کے ایسے لوگوں کا مرکز بن بیٹھے ہیں جو ان ولی بزرگوں کے ناموں کے غلط استعمال کر کے ان سے عارضي فائدے حاصل کرتے نظر آتے ہیں

لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ان ولی بزرگوں کی کرامات کے سبب بہت سارے معجزے رونما بھی ہو جاتے ہیں جن کو انسانی عقل اور میڈیکل سائنس تسلیم نہیں کرتے مگر اس کے باوجود وہ ہوتے ہیں جیسے کہ لاعلاج مرضوں کا علاج ، بے اولادوں کو اولاد جیسی نعمت بھی ایسے ہی بزرگوں کے وسیلے سے ہی مل جاتی ہے

ایسے ہی ایک بزرگ کا مزار گجرانوالہ میں ہے جن کو لوگ اسماعیل بابا کے نام سے جانتے ہیں اس مزار کی سب سےخاص بات یہ ہے کہ اس مزار پر عقیدت مند شیرنی اور مٹھائياں اور لنگر لانے کے بجاۓ عقیدت کے طور پر سگریٹ لے کر آتے ہیں مزار کے حڈام میں سے ایک کا یہ کہنا ہے کہ بابا اسماعیل اپنی زںدگی میں ہر وقت سگریٹ نوشی کرتے رہتے تھے اور یہ سگریٹ ہی ان کا کھانا پینا تھا

 https://www.youtube.com/watch?v=Fb8q6ichFqE&feature=youtu.be

ان کے انتقال کے بعد ان کے مرید ان کے لیۓ سگریٹ چڑھاوے کے طور پر لے کر آتے ہیں اس سگریٹ کا استعمال یہاں آنے والے حاجت مند کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں بلکہ بڑی سے بڑی بیماری مثال کے طور پر کینسر سے بھی شفا حاصل ہوتی ہے

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی انسانی زندگی میں کمی اور بیماریوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے مگر اس مزار کے مریدوں کا یہ ماننا ہے کہ اس مزار کے بابا اسماعیل کی کرامت سے اس مزار پر پی جانے والی سگریٹ یکسر مختلف تاثیر کا حامل ہوتا ہے اور اس تاثیر کی بدولت بیماروں کو شفا ملتی ہے اور مقیر پر مال کی بارش ہوتی ہے

اب اس بات کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: