Article

ڈاکٹر عامر لیاقت کے ولیمے کی خبر پران کی بیٹی دعا عامر کا رد عمل ، ایسا کیا کہہ ڈالا کہ سب ہی افسردہ ہو گۓ

1283 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ڈاکٹر عامر لیاقت سے پاکستان کے سوشل میڈیا کو خصوصی محبت ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی اپنے بیانات کے سبب تو کبھی دیگر تنازعات کے سبب سال بھر کسی نہ کسی حوالے سے وائرل رہتے ہیں معاملہ کبھی ان کے سیاسی بیانات سے شروع ہوتا ہے تو کبھی کسی چینل کی لڑائی تک جا پہنچتا ہے مگر اس بار عامر لیاقت ایک بار پھر خبروں کی زینت ہیں مگر کسی تنازعے کے سبب نہیں بلکہ اس بار وجہ ان کی دوسری شادی ہے

سیدہ طوبی جو کہ بول نیوز چینل میں ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی ہین ان کے ساتھ ان کے نکاح کی خبریں گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں مگر اس کی تصدیق عامر لیاقت نے نہیں کی تھی

 

اس حوالے سے عامر لیاقت کے ایک ٹوئٹ نے سب کو چونکا دیا جس میں دلہن کے روپ میں طوبی کی بیک تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے شئیر کیا کہ

میں تمھیں بتانا چاہتا تھا کہ ۔۔۔۔۔ مگر تم کہاں دیکھ رہی ہو اللہ تمھیں اپنی امان میں رکھے

 

اس کے بعد سیدہ طوبی کا ٹوئٹ اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ

آج کی دلہن کل کی بیوی ہو گی

لوگ ابھی اس حوالے سے قیاس آرائیاں کر ہی رہے تھے کہ عامر لیاقت نے اپنے سے انتہائي کم عمر اور خوبصورت سیدہ طوبی کے ساتھ اپنے باضابطہ ولیمے کا اعلان کر ڈالا

 

ولیمے کی یہ تقریب جس کا انعقاد کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عامر لیاقت کے دوستوں ، خاندان والوں اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی اس تقریب نے عامر لیاقت کی شادی کے حوالے سے ہونے والے سارے تزبزب کا خاتمہ کر ڈالا اور عامر لیاقت کی پہلی بیوی اور بچوں کے سامنے بھی یہ واضح کر ڈالا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی صرف افواہیں نہیں ہیں بلکہ سچی خبر ہے کہ عامر لیاقت دوسری شادی کر چکے ہیں

اس موقعے پر عامر لیاقت کی پہلیبیوی اور بچے بھی خاموش نہ رہے اور ان کی بیٹی دعا عامر نے اس حوالے سے جو ردعمل ظاہر کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ عامر لیاقت نے دوسری شادی سے قبل اپنی پہلی بیوی اور بچوں کو اعتماد میں نہیں لیا اس موقع پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دعا کا کہنا تھا کہ

 

ایک اور دن ایک اور صدمہ جب آپ نے اپنے خاندان کو دکھ دیا ۔دل سے دعا ہے کہ آپ سیدھے راستے پر آجائیں اور گھر توڑنے کے اس عمل پر شرمندہ ہو جائیں ایسے وقت میں آپ کے بچوں کی آنکھوں میں آنسو ہیں

اس ٹوئٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اگرچہ دوسری شادی عامر لیاقت کا حق تھا مگر ایک گھر کے بکھرنے سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہوتے ہیں اور ان کے اس دکھ کا کوئی بدل ممکن نہیں ہوتا اللہ تعالی ان بچوں کو صبر دے اور ڈاکٹر عامر لیاقت کو بھی اللہ تعالی یہ توفیق عطا فرماۓ کہ وہ اس گھڑی دونوں حاندانوں کے بیچ میں انصاف کر سکیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: