Article

فریال محمود کی تصاویر دیکھ کر لوگوں نے ان کو ایسے بازاری ناموں سے پکارنا شروع کر دیا کہ جس کے جواب میں وہ چپ نہ رہ سکیں

1767 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے شو بز کے اس شعبے میں بہت تیوی سے جگہ بنائي ہے ۔اپنے فربہی مائل جسم کو جس طرح انتھک محنت سے انہوں نے خوبصورت اور متناسب فگر میں تبدیل کیا ہے وہ سب کے لیۓ ایک مثال ہے اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ان کے رقص کی دھوم ہر طرف مچی ہوئي ہے

حال ہی میں پاکستان کی پہلی ویب سیریز عنائيہ میں بھی فریال محمود نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاۓ ہیں اور پاکستان میں بولڈ مناظر فلم بند کروانے والی اداکاروں میں ایک نۓ اضافے کے طور پر ابھری ہیں ۔ ان کے اس بولڈ امیج کے سبب ایک جانب تو ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے مگر ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ان کو فالو بھی کرتا ہے ان کی تمام تصاویر اور ویڈيوز بھی بہت شوق سے دیکھتا ہے مگر اس پر تنقید کرنا اپنا حق سمجھتا ہے

گزشتہ دن اداکارہ مہوش حیات کے بھائي کی مہندی کی تقریب میں فریال محمود ن شرکت کی جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر ظہیر عباس کا ڈیزائیں کردہ ایک روائتی لہنگا زیت تن کیا تھا اور مشرقی لباس اور بھاری زيورات کے ساتھ بہت دلکش لگ رہی تھیں

سوشل میڈيا پر بے حد ایکٹو فریال محمود نے جب اپنی یہ تصویر سوشل میڈيا صارفین کے ساتھ شئير کی تو اس پر تبصروں کی لائن لگ گئي ان تبصروں میں کچھ تبصرے تو مثیت اور فریال محمود کی تعریفوں پر مبنی تھے مگر ایک صاحب ایسے بھی تھے جنہوں نے قریال محمود کو کال گرل کے گھٹیا نام سے پکارا

جس پر فریال محمود چپ نہ رہ سکیں اور ہمیشہ لوگوں کے تبصروں کو صبر سے برداشت کرنے والی فریال محمود ن جواب میں اس کو کہہ ڈالا کہ تیری ماں کال گرل ، جس پر کچھ لوگوں نے فریال محمود کے اس جواب کو سراہا بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ بس کر دیں ورنہ کوئي رونے ہی بیٹھ جاۓ گا

اگرچہ فریال محمود کا جواب بھی اخلاقیات کے منافی تھا مگر اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ وہ سوشل میڈيا کے پلیٹ فارم سے ایسے تبصرے نہ کریں جو کہ بعد میں انہیں اپنی بہن بیٹیوں کے سامنے پڑھتےہوۓ شرم آۓ

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: