Article

کراچی: اپنے کزن کے ساتھ سیلفی لینے کی سزا، غیرت والوں نے بے غیرت قرار دے کر زہر دے ڈالا

2015 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان میں غیرت کے نام پر لڑکیوں  کا قتل کوئی نئی بات نہیں ہے اکثر لڑکیوں کو ان کے والد بھائیوں کی جانب سے اس حوالے سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے کہ انہوں نے کوئی نہ کوئي ایسا قعل انجام دیا ہوتا ہے جو کہ اس کے گھر کے مردوں کی غیرت کو گوارہ نہیں ہوتا اور اس کی سزا کے طور پر ان کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں

مگر کراچی کے علاقے پیر آباد میں حالیہ واقعے نے سب کو حیران کر ڈالا اور یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اپنی بہنو بیٹیوں کو اپنی ملکیت اور عزت سمجھنے والے مردوں کی عزت اور غیرت اتنی نازک ہوتی ہے کہ لڑکی کے ایک چھوٹے سے عمل سے پاش پاش ہو جاتی ہے

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کی رہائشی انیس سالہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے اپنے ایک کزن کے ساتھ ایک سیلفی اتروائی اس سیلفی کی خبر جب اس کے باپ اور دادا تک گئی تو وہ بہت غضب ناک ہوۓ اور انہوں نے اول تو اس جرم کی سزا کے طور پر اس معصوم لڑکی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو زہر دے کر ایک کمرے میں دروازہ باہر سے تالا لگا کر مرنے کے لیۓ چھوڑ دیا اور مرنے کے بعد اس کی خاموشی کے ساتھ تدفین کو دی

ان تمام تفصیلات سے اس لڑکی کی ماں نے پولیس والوں کو آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ اس کی بیٹی کے قاتل اس کا شوہر اور سسر ہے جنہوں نے اس بچی کو زہر دے کر غیرت کے نام پر ہلاک کر ڈالا لہذا ان کے خلاف ایف آئي آر درج کی جاۓ

اس موقعے پر لڑکی کی ماں کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جب اپنے شوہر سے بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی درخواست کی تو اس نے مجھے بھی مار ڈالنے کی دھمکی دی ۔لڑکی کی ماں نے یہ بھی بتایا کہ ابتدا میں پولیس نے اس کیس کی ایف ائی آر درج کرنے میں پس و پیش سے کام لیا مگر پھر کورٹ کے آرڈر کی بنیاد پر نہ صرف ایف آئی آر درج کر لی بلکہ کورٹ میں لڑکی کی قبر کشائی کی اجازت کی درخواست بھی دے ڈالی ہے

اس معاملے کا ایک اور افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے بھی اس کو مار کر دفن کر ڈالا ہے یعنی یہ غیرت کی بنیاد پر ایک قتل کا نہیں بلکہ دوہرے قتل کا معاملہ ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غیرت کے نام پر ہونے والا یہ پہلا قتل نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی جوڑوں کو اسی طرح کے معاملات کی بنیاد پر قتل کر کے خاموشی سے دفنا دیا جاتا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے قانوں اپنی رٹ قائم کرنے کے لیۓ موثر اقدامات کرے تاکہ غیرت والوں کی ان بے غیرتیوں کا سلسلہ روکا جا سکے

Snap Chat Tap to follow