Article

حسد کی آگ نے دیوانہ بنا ڈالا ، ممانی نے ڈيڑھ سالہ بچے کو اپنے بچے سے خوبصورت ہونے پر ہلاک کر ڈالا

2328 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

انسانی فطرت بہت سارے رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے کہیں محبت ، شفقت کا خوبصورت رنگ ہوتا ہے تو کہیں پر جلن اور حسد کی سیاہی ہر چیز کو ایسی کالک میں لپیٹ دیتی ہے جس کے بعد انسان کچھ بھی دیکھنے اور سمجھنے کے قابل ہی نہیں رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ قرآن میں سورۃ الفلق میں بھی اللہ تعالی نے حسد کرنے والوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے

جلن اور حسد کی آگ میں لپٹا یہ واقعہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا جہاں پر نند بھاوج کے درمیان جلن و حسد کی آگ اس حد تک بڑھ گئی کہ اس آگ نے بھابھی ماریہ شاہد کو ایک ایسی حالت میں مبتلا کر ڈالا جس نے اس کی راتوں کی نیند اور دن کا چین تک چھین ڈالا

تفصیلات کے مطابق ماریہ شاہد کے گھر ایک سال قبل بیٹے کی ولادت ہوئی جب کہ اس کی نند کے ہاں اس کے بیٹے کی ولادت سے چھ ماہ قبل سلمان نامی بچے کی پیدائش ہوئی تھی فطری عمل کے تحت چونکہ سلمان پہلے پیدا ہوا تھا اور وہ بہت پیارا بھی تھا جس کی وجہ سے ننھیال والوں کی آنکھ کا تارہ بن گیا

سلمان کی والدہ جب بھی اپنے میکے اپنے بیٹے کے ہمراہ آتیں تو سلمان کے لیۓ میکے والوں کی محبت دیکھ کر ماریہ کے سینےپر سانپ لوٹنے لگتے اور اس کو یہ محسوس ہونے لگا کہ سلمان اس کے بیٹے کے حصے کی محبت اور توجہ حاصل کر رہا ہے اسی وجہ سے جب بھی سلمان اپنی ماں کے ساتھ اپنے ننھیال آتا اس کو اپنی ممانی کے برے رویۓ اور نفرت کا سامنا بھی کرنا پڑتا

اس بار 29 دسمبر کو جب سلمان اور اس کی ماں اپنے میکے آئي تو ماریہ حسد کی آگ میں پاگل ہو چکی تھی اور اس نے سلمان کی نفرت میں اس گھناونے فعل کا فیصلہ کر لیا جس کو اس کے ایک سال کی محبت بھی نہ روک سکی اور اس نے کمرے میں اکیلے لیٹے ڈیڑھ سالہ سلمان کا گلا دبا کر اس کو ہلاک کر ڈالا

سلمان کو ہلاک کرنےکے بعد اس نے اس کی لاش کو دو دن تک چھپاۓ رکھا اور اس کے بعد اکتیس دسمبر کو گھر کے قریب ہی پھینک دیا سلمان کی لاش دریافت ہونےکے بعد قانونی ادارے حرکت میں آگۓ اور انہوں نے قاتل کی گرفتاری کے لیۓ تفتیش کا آغاز کر ڈالا تفتیش کے دوران ان پر یہ انکشاف ہوا کہ قاتل کوئی باہر کا نہیں گھر کا ہی فرد ہے

جب اس حوالے سے ماریہ سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اس بات کو تسلیم کر لیا کہ اس نے سلمان کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور یہ سب کچھ اس نے اس جلن میں کیا کہ اس کے بیٹے کے مقابلے میں گھر والے سلمان کو زیادہ پیار کرتے ہیں دوسرے کے بیٹے کو ہلاک کرتے ہوۓ ماریہ نے یہ بھی نہ سوچا کہ اس کے بعد اس کے ایک سال کے بچے کا کیا ہو گا اس کی پرورش بن ماں کے کیسے ہوگا تعلیم یافتہ ماریہ نے حسد اور جلن کے جزبات میں جاہل عورتوں سے بھی بدتر کام کر ڈالا

یہی سبب ہے کہ اللہ تعالی نے تمام مسلمانوں کو حسد سے منع فرمایا ہے اور ان کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا حکم دیا  ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: