Article

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی طیارہ مار گرانے والے جانباز حسن محمود صدیقی کو بچپن میں ایم ایم عالم کے نام سے کیوں چھیڑتے تھے

1663 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی فوج دنیا کی بہترین ترین فوج ہے اور فوج کی اس کامیابی کے پیچھے ان کا جزبہ جہاد ہے جو کہ ان کی بہادری کو تمام دگر فوجوں سے زیادہ بڑھا دیتی ہے یہی سبب ہے کہ جب بزدل بھارتی فوجی اپنے طیاروں ک ساتھ پاکستان پر حملہ کرنے کے ارادے سے اس پاک سرزمین میں داخل ہوۓ تو اس کے جری بیٹوں حسن محمود صدیقی اور اس کے ساتھیوں فہیم اور نعمان علی خان نے ان کو مار گرایا

حسن محمود صدیقی اور اس کے ساتھی قوم کے وہ بہادر فرزند ہیں جن کے بارے میں نہ صرف قوم جاننا چاہتی ہے بلکہ ان کو اپنی محبت اور اپنی عقیدت کا ثبوت دے کر ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہے

حسن محمود صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے کراچی کے اسکول عثمان پبلک اسکول سے 1999میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا ان کے حوالے سے ان کے ہم جماعتوں کا یہ کہنا ہے کہ دوران تعلیم حسن محمود صدیقی ایک بہت محنتی اور مودب شاگرد تھے

بچپن ہی سے ان کو پاک آرمی سے خصوصی شغف تھا اس لیۓ انہیں ڈرائںگ کے پیریڈ میں جب بھی موقع ملتا تو وہ جہازوں کی تصاویر ہی بنایا کرتے تھے

اس کے والد کا نام محمود عالم تھا جس کے سبب ان کے ہم جماعت ان کو ایم ایم عالم کہہ کر چھیڑا کرتے تھے کسی کو بھی اس بات کی خبر نہ تھی کہ ایک دن بچپن میں ایم ایم عالم کے نام سے پکارے جانے والا یہ بیٹا ایم ایم عالم ہی کی طرح بھارتی طیاروں کو مار گراۓ گا اور تاریخ میں اپنے ملک کا نام سنہری حرفوں میں رقم کرنے کا باعث بنے گا

حسن محمود صدیقی کے ہم جماعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن نے اپنا رابطہ اپنے اساتذہ اور اپنے ہم جماعتوں سے اب تک بحال رکھا ہوا ہے اور اپنی مصروفیات کے باوجود وہ ملنے کےلیۓ ضرور وقت نکالتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: