Article

خواتین کا ہائی ہیل پہننا حلال ہے یا حرام علما کرام نے قرآنی آيات کی روشنی میں سب بتا دیا

2155 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

خوبصویرت نظر آنا ہر عورت کا حق ہوتا ہے اور تمام مزاہب کی عورتوں کی طرح مسلمان عورتوں کی بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی خوبصورت اور منفرد نظر آئیں اس مقصد کے لیۓ خواتین زيبائش کے دیگر ہنر استعمال کرنےکے ساتھ ساتھ ہائي  ہیل کی سینڈل پہننے کا بھی اہتمام کرتی ہیں تاکہ وہ خوبص والی اور اورت قدوقامتوالی اور اسٹائلش دکھ سکیں

ہائي ہیل کا استعمال مسلمان عورتیں بھی کرتی ہیں مگر کیا کبھی کسی مسلمان عورت نے یہ سوچا کہ ہائی ہیل پہننے کے بارے میں مزہب کیا کہتا ہے اور آیا یا اسلام میں حلال ہے یا حرام ہے ۔اگرچہ قرآن و سنت میں کہیں پر بھی ہائی ہیل پہننا ممنوع یا حرام قرار نہیں دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو اس حوالے سے بیان کی گئی ہیں

ہائی ہیل عورت کو نمایاں کرتی ہے

ہائی ہیل پہننے سے خواتین کا نہ صرف قد اونچا ہوتا ہے بلکہ وہ نمایاں بھی ہوتی ہے اور اس کی زیبائش لوگوں کی نظر میں آتی ہے جو اسلام میں ممنوع ہے اور عورت کو اپنی زیبائش چذپانے کا حکم دیا گیا ہے

اور ایمان والیوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو جگہ اس میں سے کھلی رہتی ہے، اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھیں، اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ یا خاوند کے باپ یا اپنے بیٹوں یا خاوند کے بیٹوں یا اپنے بھائیوں یا بھتیجوں یا بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے غلاموں پر یا ان خدمت گاروں پر جنہیں عورت کی حاجت نہیں یا ان لڑکوں پر جو عورتوں کی پردہ کی چیزوں سے واقف نہیں، اور اپنے پاؤں زمین پر زور سے نہ ماریں کہ ان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے، اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ(سورۃ النور آيت 31

ہائی ہیل خواتین کے لیۓ حظرناک ہو سکتی ہے

اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ

اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو

اس کے پہننے سے عورتوں کے غیر متوازن ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں اور اس سبب نہ صرف گر جانے کا اندیشہ ہوتا ہے بلکہ مستقل استعمال کے سبب ویڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے امکانات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں

اس کا استعمال عورتوں کو جنت سے دور لے جاتا ہے

حدیث کے مفہوم  کے مطابق جو عورتیں اونٹ کے کوہان کی طرح بال بناتی ہیں اور اپنی زینت سے دوسرے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں ان عورتوں کے لیۓ جنت کی خزشبو تک سونگھنی حرام قراد دی گئي ہے یہی سبب ہے کہ جو عورت ہیل پہن کر اپنے آپ کو نمایاں کرتی ہے وہ جنت سے دور ہو جاتی ہے

ہائی ہیل اسلامی طرز لباس کے خلاف ہے

اللہ تعالی نے مرد اور عورت دونوں کو اگرچہ کسی قسم کے لباس کے لیۓ پابند نہیں کیا مگر اس کے باوجود اسلام میں لباس کی ایسی حدود و قیود ضرور بیان کی گئی ہیں جس کی رو سے ہائي ہیل عورتوں کے لباس کو ٹخنوں سے بلند رکھتی ہے جو کہ اسلامی پردے کے قانون کی خلاف ورزی ہے

ان تمام حوالوں کے سبب اسلام کے مطابق ہائی ہیل پہننا حرام تو نہیں ہے پھر بھی علما کرام اس کو مکروء ضرور قراد دیتے ہیں اور مسلمان عورتوں کو اس کے نہ پہننے کی تاکید کرتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: