Article

کیا آپ امتحانات کی تیاری کے اس نسخے سے واقف ہیں جس کو آزما کر ٹاپ کیا جا سکتا ہے ؟

1097 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مارچ  کے مہینے کے آغازکے ساتھ ہی ہر گھر کے سوۓ ہوۓ ماں باپ کی آنکھیں کھل جاتی ہیں ۔ اور ہر جانب سے امتحانات کی آمد کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں  ہم نے ان کو اپنے نام نہاد پڑھائی کے ڈھکوسلوں اور بہترین رزلٹ کی امید کی لوریاں سنا سنا کے سلایا ہوا تھا مگر بھلا ہو ہمارے کالج کے پرنسپل کا کہ انہوں نے ان کو خواب خرگوش سے جگا دیا ۔

میں نے ہر ممکن کوشش کر رکھی تھی کہ ابو کے فون نمبر کی جگہ میرا ہی نمبر ہو مگر ہمارے پرنسپل صاحب بھی بہت ہوشیار تھے ۔ پتہ نہیں کب اور کیسے انہوں نے ابو کا اصل نمبر حاصل کر لیا اور میرے امتحان اور رزلٹ کا اصل آئينہ ابو کو دکھا دیا اس کے بعد گھر آ کر ابو نے جو عزت افزائی کی وہ قطعی ناقابل اشاعت ہے ۔

giphy-1
Source: Tumblr

اب ان حالات میں میرے پاس بھی ایک ہی چارہ تھا کہ شرافت کے ساتھ امتحانات کی تیاری کا آغاز کیا جاۓ۔ سب سے پہلے تو کمرے کے اندر جا کر سیٹنگ تبدیل کی ۔ کیوںکہ میری نظروں کے سامنے میرے ہیروز کی تصویریں مجھے ایکٹر یا کرکٹر تو بنا سکتی تھیں مگر ایک اچھا اسٹوڈنٹ نہیں۔

بہت مشکل سے ڈھونڈ ڈھانڈ کے ایڈیسن ، نیوٹن ، ڈاکٹر عبدالسلام کی تصویریں لگائيں تاکہ ان سے انسپائریشن لے سکوں ۔ مگر ان کے لگانے سے ایک بڑا مسئلہ ہو گیا رات کو جیسے ہی آنکھ لگتی ان میں سے کوئی ایک جگانے کم اور ڈرانے زیادہ آجاتا جس کے نتیجے میں رات جاگتے اور دن سوتے گزرنے لگا ۔

4
Source: FynnEXP

پھر خیال آیا کہ امتحان میں کامیابی کے لۓ اچھے نوٹس بہت ضروری ہیں اور اچھے نوٹس کی تلاش کوئی آسان کام تو ہوتا نہیں۔ اس وجہ سے کمپیوٹر پر کام بہت بڑھ گیا۔ فیس بک کے بہت سے پیجز پر لوگوں کو کہا کہ مجھے نوٹس چاہیۓ ہیں لہذا اب ذیادہ سے ذیادہ آن لائن رہنا ضروری ہو گیا کیوںکہ کوئی کبھی بھی اچھے نوٹس کے بارے میں کچھ بھی بتا سکتا ہے ۔

ان تمام مصروفیات کے ساتھ خیال آیا کہ پیپر والے دن بائیک پر جانا ہو گا تو کہیں وہ راستے میں خراب نہ ہو جاۓ لہذا اس کی سروس بھی بہت ضروری تھی اور آپ تو جانتے ہیں کہ مشین کھل جاۓ تو کوئی نہ کوئی کہانی ہو جاتی ہے۔ کبھی بریک صحیح نہیں لگی تو کبھی کلچ ڈھیلی، ان سب باتوں میں بھی دو چار دن گزر گۓ ۔

اور پھر ایک دن کالج سے فون آیا کہ آکر اپنا ایڈمٹ کارڈ لے جاؤ اور ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وقت اتنی جلدی کیسے گزر گیا ابھی تو میں نے تیاری شروع کی تھی۔

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: