Article

بھارتی جہازوں کی رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی، کئی پاکستانی درختوں کو شہید کر کے رات کے اندھیرے میں فرار

1051 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پلوامہ واقعے  کے بعد آخر کار بھارت نے زبانی دعوؤں کے بعد عملی طور پر پاکستان کے خلاف بزدلانہ کاروائي کر کے جنگی جنون کا ثبوت دے ڈالا ۔ بھارتی جنگی طیارے علی الصبح تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پاکستان میں داخل ہوۓ

مگر پاکستان کے شیر دل جوان دشمن کی ان چالوں سے آگاہ اور واقف تھے اسی لیۓ پاکستان کے جنگی جہازوں نے فوری طور پر بزدل دشمن کے ان جہازوں کا مقابلہ کرنے کے لیۓ اڑان بھری

پاکستان کے بہادر جوانوں کی جوابی کاروائی نے دشمن کو حواس باختہ کر ڈالا اور وہ اپنے اضافی وزل کر بالا کوٹ کے قریبی علاقے  میں گرا کر فرار ہو گۓ ڈی جی آئي ایس پی آر کے مطابق دشمن کی اس بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا

جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں مذید تفصیلات بتاتے ہوۓ ڈي جی آئی ایس پی آد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈین جہاز مظفر آباد سیکٹر سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ تین سے چار میل کے فاصلے تک اندر آۓ اور اس کے بعد پاکستانی افواج کی بروقت کاروائی کے سبب اپنے اضافی وزن سے جان چھڑا کر واپس بھاگ گۓ

جب کہ اس حوالے سے انڈین میڈيا اپنی عوام کے سامنے ایک یکسر مختلف صورتحال پیش کر رہا ہے ان کا کہنا ہے پلوامہ حملوں میں ملوث دہشت گردی کے کیمپ پر جو بالا کوٹ میں موجود ہے اس پر بھارتی طیاروں نے حملہ کیا اور گولہ باری کی اور ان کیمپوں کو تباہ کر ڈالا جب کہ یہ یاد رہے کہ بالا کوٹ لائن آف کنٹرول سے 31 میل کی دوری پر ہے جب کہ بھارتی جہاز صرف تین سے چار میل تک کا ہی فاصلہ عبور کر پاۓ

اس حوالے سے ٹوئٹر پر بھی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا آغاز ہو گیا ہے

انڈیا والوں نے اپنے تئيں جو کیمپ تباہ کیۓ ان کے جواب میں پاکستانیوں نے بھی ان کو آئینہ دکھانے میں کوئي کثر نہ چھوڑي کہ شہید ہونے والے چند درخت ہی تھے

جب کہ اس موقع پر پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے پاکستانی حکام سے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کر ڈالا

جب کہ کچھ پاکستتانیوں نے تو حد ہی کر دی اور انڈیا کے پے لوڈ گرانے کے عمل کو ان کی شلواریں قرار دے ڈالا

جب کہ کچھ پاکستانیوں نے انڈیا حکام سے ان ثبوتوں کا مطالبہ کر ڈالا جو کہ ان کے حملے کے نتیجے میں تباہ ہوۓ تھے

اور یہ تو حد ہی ہو گئی

طاقت کے نشے میں چور انڈیا یہ بھول گیا ہے کہ ہمارے جوان شہادت کے جزبے میں شرابور ہیں اور ان کے لیۓ جیت کی صورت میں غازی ہونے کا انعام اور شہادت کی صورت میں ہمیشہ کی زندگی ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: