Article

کیا یاسر حسین اور اقراعزیز کی منگنی ہو گئی ؟ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

1757 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

رانجھا رانجھا کردی کی نوری یعنی اقرا عزیز اس وقت مداحوں کی پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں تو یہ بات کچھ غلط نہ ہو گی ایک طرف لوگ اگر عمران اشرف کی بحیثیت بھولا اداکاری کی تعریف کررہے ہیں تو دوسری جانب اقرا عزیز کا موازنہ بھی ماضی کی مشہور ہیروئين بابرہ شریف سے بھی کروا رہے ہیں

لوگوں کی پسندیدگی کے سبب ہی لوگ اقرا عزیز سے جڑي ہر خبر کو نہ صرف بہت دلچسپی سےپڑھتے ہیں بلکہ اس پر کڑی نظر بھی رکھے ہوۓ ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے اداکار یاسر حسین کے ساتھ دوستی کے بارے میں بھی اندازے لگاتے رہتے ہیں جب کہ ا س حوالے سے اقرا عزیز نے یاسر حسین کو صرف اور  اپنا اچھا اور بہترین دوست قرار دیا ہے

TALE AS OLD AS TIME #iqraaziz #yasirhussain #blackgold

A post shared by yasir hussain (@yasir.hussain131) on

مگر اس کے باوجود ان کی بے تکلفی کی کوئي نہ کوئی ایسی تصویر سامنے آجاتی ہے جس کے بعد لوگ اس جوڑی کے تعلق کے بارےمیں اندازے لگانے شروع کر دیتے ہیں اسی حوالے سے یاسر حسین نے گزشتہ دن ایک تصویر جب اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئير کی تو اس تصویر کو دیکھ کر لوگوں کو دال میں کچھ کالا نظر آنا شروع ہو گیا اور لوگوں نے ایک بار پھر ان دونوں کے تعلق کے بارے میں قیاس آرائياں شروع کر ڈالیں

❤️

A post shared by yasir hussain (@yasir.hussain131) on

لوگوں نے جب یاسر حسین اور عاضم اظہر کی اقرا عزیز کے ساتھ تصویروں پر یہ کہا کہ یہ تو کل کی بچیوں  کے ساتھ ہی شروع ہو گۓ ہیں

تو اس تبصرے پر اقرا عزیز کا برہم ہونا کافی معنی خیز تھا

مگر ویلنٹائن ڈے والے دن یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کی اس طرح کی تصویر کے شئیر کرنے پر لوگ کچھ تو کہیں گے نا

جب کہ کچھ افراد کو یاسر حسین اور اقرا کی جوڑی بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے اقرا کو مخاطب کر کے منع بھی کر ڈالا

جب کہ کچھ افراد نے یاسر کو مبارکباد بھی دے ڈالی کہ آخر کار اقرا مان ہی گئیں

اس موقع پر لوگوں نے اقرا عزیز کو ٹڈي قرار دیتے ہوۓ یاسر حسین اور ان کی ٹڈی کے خوش رہنے کی دعا بھی کر ڈالی

جب کہ ماضی میں بھی ایک پوسٹ میں یاسر حسین اقرا عزیز کو اپنا چھوٹا سا سپنا قرار دے چکے ہیں

ان دوںوں کے ساتھ ہونے کی بہت ساری تصاویر سوشل میڈيا پر موجود ہیں جہاں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کو انجواۓ کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں اور ان دونوں کی کیمسٹری کمال کی نظر آتی ہے اس سب کو دیکھتے ہوۓ اگر ان کے مداح کچھ سمجھ بیٹھتے ہیں تو یہ ان کا عمل ہے بہرحال اب تک ان دونوں کی جانب سےایسے کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی مگر ضروری نہیں کہ ہر بات منہ سے کہی جاۓ تاڑنے والے بھی قیامت کی نگاہ رکھتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: