Article

اسلام کے مطابق تین ماہ کی عدت ایک مسلمان عورت کو دنیا کی پاک ترین عورت کیسے بناتی ہے سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشافات کر دیۓ

1123 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا حامل دین ہے اس کے احکامات جو بظاہر صرف احکامات ہی نظر آتے ہیں جب ان کو عقلی اور سائنسی  بنیاد پر جانچا جاتا ہے تو یہ انکشافات ہوتے ہیں کہ ان تمام احکامات میں ایسے نکات پنہاں ہوتے ہیں جن کا ثبوت آج چودہ سو سال بعد سائنس دے رہی ہوتی ہے ۔

اسلام کے مطابق عورت کے لیۓ لازم ہے کہ اگر اس کے پہلے شوہر کا انتقال ہو جاۓ یا اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لے تو دوسری شادی سے قبل اس کو چار مہینے دس دن تک عدت میں رہنا چاہیۓ  سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 243 میں قرآن میں اللہ تعالی فرماتے ہیں

تم میں سے جو لوگ فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑجائیں تو وہ عورتیں اپنے آپ کو چار ماہ اور دس دن عدت میں رکھیں۔

اسی حوالے سے حاملہ عورت کے لیۓ یہ فرمایا گیا ہے کہ حاملہ عورتوں کی عدت ان کے وضع حمل تک ہے۔ سورۂ الطلاق ۴

اسلام کے ان  احکامات کی پیروی تمام مسلمان چودہ سو سالوں سے کر رہے ہیں مگر اب اس بات کی سائنسی تحقیق یہودی سائنسدان ڈاکٹر رابرٹ نے کی تو اس نے جو انکشافات کیۓ وہ نہ صرف مسلمانوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیۓ کافی ہیں بلکہ ان تمام انکشافات نے اس سائنسدان کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے اسلام قبول کر لیا ۔

تحقیقات کے مطابق جب کوئی عورت کسی مرد کے نکاح میں ہوتی ہے تو اس مرد کے ساتھ وظیفہ زوجیت کی ادائگی کے سبب اس عورت کے رحم میں اس مرد کے جنسی خلیات ہوتے ہیں ۔ ان خلیات کی موجودگی کے سبب اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ وہ عورت اس مرد کے بچے کی ماں بھی بن سکتی ہے ۔

جب وہ عورت اس مرد سے علیحدگی اختیار کر لیتی ہے تو پہلے مہینے کی ماہواری اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ وہ حمل سے نہیں ہے ۔ماہواری کے نتیجے میں نکلنے والے خون کے سبب اس آدمی کے جنسی خلیات اس عورت کے رحم سے نکل جاتے ہیں ۔

مگر اس کے کچھ باقیات ضرور موجود ہوتے ہیں ۔اگر کوئی عورت عدت گزارنے کے بجاۓ اس عالم میں دوسرا نکاح کر لے تو اس سے دونوں مردوں کے جنسی خلیات کے آپس میں مل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے جو اس عورت کے لیۓ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

اسی سبب اسلام میں چار ماہواریوں تک انتظار کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عورت کے رحم سے مرد کے تمام خلیات دھل جائیں اور وہ دوسرے مرد کے لیۓ تیار ہو جاۓ یہودی ڈاکٹر کے مطابق اسی سبب اس کی تحقیقات نے یہ ثابت کیا کہ مسلمان عورت اس طرح دنیا کی پاک ترین عورت ہوتی ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: