Article

کیا ابھی نندن کے ساتھ گرفتار ہونے والے دوسرے پائلٹ کا تعلق اسرائیل سے ہے؟ ایسے ہولناک انکشافات سامنے آگئے کہ سب ہی حیران رہ گئے

1727 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان پر  فضائی حملے کے فوراً بعد بدھ کی صبح کنٹرول لائن کے اوپر ہونے والی فضائی جھڑپ میں دو بھارتی طیارے تباہ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے پہلے بھارت کے دو پائلٹ گرفتار کرنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بتایا گیا کہ ایک ہی پائلٹ حراست میں ہے

اد رہے کہ ایک پائلٹ بھارت کا ونگ کمانڈر ابھینندن تھا جسے رہا کردیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور پھر وزیراعظم عمران خان نے دو پائلٹوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک سی ایم ایچ میں داخل بتایا گیا تھا۔ لیکن رات کو فوجی ترجمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ صرف ایک ہی پائلٹ پاکستان کے پاس ہے

معروف تجزیہ نگار
ظفر ہلالی نے بدھ کی شب نجی ٹی وی 92 نیوز پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ابھی نندن کو بھول جائیں۔ وہ تو بڑے لوگوں کے کہنے پر ہم نے چھوڑا۔ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ ہے۔ اس پائلٹ کے حوالے سے ظفر ہلالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اس پائلٹ کی پاکستان سے واپسی کا مطالبہ بھی نہیں کر سکتا ہے

جب کہ اس پائلٹ کی واپسی کے لیۓ اسرائيل نے امریکہ سے درخواست کی ہے جس کے سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں فوری طور پر کمی آئي ہے اور پاکستانی حکام نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کر لی ہے اس سے قبل دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھی اسی قسم کا دعوی کیا تھا

 ان اطلاعات کا نقطہ آغاز 28 فروری کو ایک اسرائیلی انٹرنیٹ کارکن ہاننیا نفتالی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر بنی جس میں اسرائیلی اور بھارتی پائلٹ ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے اگلے ہی روز یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ ہاننیا اسرائیل کا بہت سرگرم سوشل میڈیا کارکن ہے اور حکومتی حلقوں میں بھی قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ وہ خود کو انسانی حقوق کا کارکن کہتا ہے تاہم حقیقت میں مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں کا کٹر دشمن ہے

اس حوالے سے روزنامہ امت کی خبر کے مطابق بھارتی میزیائل حملے کی اطلاع جس میں اس نے کراچی اور بہاولپور کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا قبل از وقت پاکستان تک پہنچنے میں بھی امریکہ اور اسرائیل کا ہی ہاتھ ہے کیوں کہ یہ ٹیکنالوجی صرف انہی دونوں ملکوں کے پاس ہے جس سے بند کمرے کی بات بھی سنی جا سکتی ہے اور ایسا ان دونوں ممالک نے صرف اپنے پائلٹ کی بازیابی کے لیۓ کیا

اس خبر کو عوامی حلقوں میں کافی تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستانی حکام کی جانب سے اس پائلٹ کے بدلے میں وسیع تر مفادات کی حصول کی کوشش بھی کی جا رہی ہے اسی سبب پاکستانی وزير اعظم نے ابھی نندن کو فوری طور پر رہا کر دیا تھا تاکہ اس سے بڑے ٹارگٹ یعنی اسرائيلی پائلٹ کے ذریعے اپنے مقاصد کو حاصل کیا  جا سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: