Article

جعلی پیر دم کرنے کے بہانے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ویڈيو دیکھیں

1840 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

جعلی پیر عام طور پر ہمارے معاشرے کا وہ کردار ہے جس کو شروع شروع میں اصلی مان کر مرید نہ صرف اس کے ہاتھ پاؤں چومتے ہیں بلکہ بعض تو سجدے تک کر بیٹھتےہیں مگر جب کچھ وجوہ کی بنا پر آنکھوں پر بندھی عقیدت کی پثی کھلتی ہے تو اس کے بعد وہی پیر جعلی ،بد کردار اور نہ جانے کیا کیا نظر آنے لگتا ہے

ایسا ہی کچھ پنجاب کے ایک مضافاتی گاؤںفیصل آباد کے نواحی علاقے محلہ گجربستی میں ہوا جہاں ایک شادی شدہ جوڑا شادی کے کئی سال بعد بھی اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا جس پر کچھ لوگوں نے انہیں کسی شاہ صاحب کا حوالہ دیا جن کے دم سے بہت ساری بے اولاد عورتیں صاحب اولاد ہو چکی تھیں لہذا اس جوڑے نے بھی اس شاہ صاحب پر اعتبار کرنے کا فیصلہ کیا

ان خاتون نے عقیدت سے چور ہو کر شاہ صاحب کو اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں دم کے لیۓ گھر بلانےکا فیصلہ کیا ویڈیو میں نظر آنے والے حالات سے یہ پتہ خلتا ہے کہ ان خاتون کا شوہر اس بات سے لاعلم تھا کہ یہ پیر صاحب اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی پر صاحب اولاد کا دم کرنے آۓ ہیں

جب شوہر صاجب اپنے گھر آۓ تو انہوں نے دیکھا کہ پیر صاحب ان کی بیگم کے ساتھ دم کے اور علاج کے بہانے غیر اخلاقی حرکتیں فرما رہے ہیں اور غالبا مختلف بے اولاد عورتوں کو عولت کی نعمت سے فیض یاب کرنے کا یہی طریقہ ان شاہ صاحب کے پاس تھا مگر اس دفعہ رنگے ہاتھوں پکڑے گۓ

جس پر اس عورت کے شوہر نے نہ صرف ان پیر صاحب کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس سارےواقعے کی ویڈیو بھی بنا لی اس سارے واقعے کو اگر عقل کے پیمانے پن جانچا جاۓ تو کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو اگرچہ ویڈیو میں واضخ طور پر نظر تو نہیں آرہی ہیں مگر اس کے باوجود کچھ چھپی باتوں کو ظاہر ضرور کر رہی ہیں

 

ان میں سب سے پہلی بات اس عورت کا پیر کے ساتھ بے جھجک ہونا تھا جس طرح وہ پیر کا کوٹ پکڑ کر اور اس کے چھو کر بات کر رہی تھی اس نے اس پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے اس کے بعد اس عورت ے شوہر کا اپنی ویڈيو بنانے والی فوج کے ساتھ انٹری بھی یہ واضخ کر رہی ہے کہ دال میں کالا ہے

اس ک بعد اچانک اس عورت کا شوہر آتا ہے مگر ویڈیو میں عورت کا چہرے کو نقاب سے چھپانا یہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہ سارا کھیل اچانک نہیں ہوا بلکہ اس پیر کو گھر بلا کر پھنسانے کی سازش کی گي ہے

حالات اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ جعلی پیروں کے معاملات میں اگر ایک جانب وہ قصوروار ہیں تو دوسری جانب اس کا قصور ان خواتین کا بھی ہے جو ایک نا محرم کے پاس جا کر اس سے تنہائی میں ملتی ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: