Article

“جہیز کے فوائد” میں ‘بدصورت لڑکیوں کی جلد شادی’ کے علاوہ کیا کیا شامل ہے؟ منظر عام پر آنے والا یہ مضمون کس کی تحریر ہے؟ جانئیے

1170 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

جہیز معاشرے کی وہ رسم ہے جس کو لیتے تو سب ہیں مگر جب دینے کی باری آتی ہے تو یہ ایک لعنت بن جاتا ہے۔ معاشرے میں ایسے افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے  جو کہ لڑکے کے ماں باپ ہونے کے باوجود جہیز لینے سے انکار کر دیں ۔ اس موقع پر ایک مشہور و معروف جملے کی گردان سنائی دیتی ہے کہ ہمیں تو کچھ نہیں چاہیۓ جو بھی دیں گے اپنی بیٹی کو دیں گے ۔

پاکستان کے مقابلے میں پڑوسی ملک انڈیا میں جہیز کے معاملے میں حالات بہت ہی خراب ہیں ۔ آۓ روز چولہے پھٹنے کی وارداتوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی وہی بہوؤیں ہوتی ہیں ،جو کہ اپنے ساتھ جہیز نہیں لائی ہوتیں ۔ پڑوسی ملک انڈیا میں اگرچہ قانون سازی تو کی گئی ہے کہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو جہیز کے اس لین دین میں ملوث ہیں، مگر اس پر خاطر خواہ عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔

کچھ لوگ جہیز کی اس لعنت کو جاہلیت سے تعبیر کرتے ہیں ۔اور کہا یہ جاتا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔مگر انڈیا کے شہر شانتی نگر کے سینٹ جوزف کالج کے اساتذہ نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ۔ انہوں نےسوشیالوجی کے اسٹوڈنٹس کو جہیز کے فوائد کے حوالے سے اسٹڈی مٹیریل دیا لیکن ساٹھ بچوں کی اس کلاس میں اس مٹیریل کو لینے کے بعد کسی نے بھی صداۓ احتجاج بلند نہیں کی ۔

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اب انڈیا کے اندر باقاعدہ طور پر منظم انداز میں لوگوں  کے ذہن کو اس لعنت  کے لینے اور دینے پر قائل کیا جارہا ہے ۔ جو کہ ایک انتہائ سنگین صورتحال ہے ۔کتاب کا یہ نمونہ ایک عورت نے فیس بک پر شئیر کیا ہے ۔یہ نمونہ جہیز کے فوائد نامی ایک مضمون پر مشتمل ہے ۔

اس مضمون میں نہ صرف عورتیں کی تذلیل کی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جہیز کو لڑکیوں کے لۓ ایک نعمت قرار دیا گیا ہے۔ مصنف کے مطابق جو لڑکیاں بدصورت ہوتی ہیں، حہیز ان کی شادی کروانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔اس کے ذریعے اچھے ، خوبصودت لڑکوں کو لبھا کر شادی کے لۓ تیار کیا جا سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ اچھا جہیز دے کر اپنی بیٹی کی شادی اونچے گھرانے میں کروائی جا سکتی ہے جس سے اپنے اور اپنی بیٹی کے اسٹیٹس میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس قسم کے موضوعات سے لوگوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے جس کے سبب آںے والے وقتوں میں جہیز کی لعنت کا خاتمہ ہونے کے بجاۓ اس کو فروغ دیاجائیگا ۔

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: