Article

‘بیوی شوہر کی کھیتی ہے اس لیے شوہر کو چاہیئے کہ کھیتی منصوبہ بندی کے ساتھ کرے ‘اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی کی خاندانی منصوبہ بندی کے حق میں دلیل سامنے آگئی

1760 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلے چیف جسٹس ہیں جو بہت سارے عام انسانوں کے مسائل کے حوالے سے بہت اکٹو ہو کر کام کر رہے ہیں مسلہ امن و امان کی صورتحال ہو یا پھر صاف پانی کی فراہمی ، رشوت ستانی ہو یا پھر ڈیم کی تعمیر ان تمام معاملات میں ان کی نہ صرف گءری نظر ہے بلکہ ان تمام مسائل کے حل کے لیۓ وہ عملی اقدامات کر رہے ہیں جن کو پاکستانی عوام بہت سراہا بھی رہی ہے

مگر حالیہ دنوں میں انہوں نے انتہائی متنازعہ مسلے یعنی پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اس عمل کی روک تھام کے لیۓ بھی وہ عملی اقدامات کریں گے جس پر پاکستان کا مزہبی حلقہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے

کچھ لوگوں کا اس حوالے سے یہ ماننا ہے کہ اسلامی قوانین کی رو سے آبادی کو روکنا درحقیت دنیا میں مسلمانوں کی تعداد کو روک لگانا ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے اور اسلام میں بچوں کو ماں کی کوکھ میں مار دینے کو حرام قرار دیا گیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرآن میں واضخ طور پر یہ حکم ہے کہ بچوں کو اس وجہ سے قتل نہ کیا جاۓ کہ آپ ان کو کھانا نہیں دے سکتے کیوں کہ انسان کے رزق کا وعدہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے اور وہ ہر انسان کو اس کا رزق پہنچاتے ہیں اس لیۓ اس ڈر سے بچوں کی پیدائش کو روکنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے

اس حوالے سے معروف مزہبی اسکالر جاوید احمد غامدی سے جب دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا اسلام میں عورت کو مرد کی کھیتی قرار دیا گیا ہے اور کسان جب کھیتی لگاتا ہے تو تب بھی وہ زمین کی حالت موسم کی کیفیت اور نفع نقصان کو ذہن میں رکھ کر ہی بیج بوتا ہے تاکہ اچھی فصل حاصل کر سکے

اس لیۓ انسان وہ مخلوق ہے  جو کہ اللہ تعالی نے عقل کے ساتھ پیدا کی ہے تو اس لیۓ انسان کو اللہ تعالی نے اولاد پیدا کرنے کا ایک ذریعہ بنایا ہے اس لیۓ اس پر لازم ہے کہ وہ بیج بونے سے قبل اپنی بیوی کی صحت اس کی طاقت کو ضرور دیکھے اس کے بعد وہ یہ دیکھے کہ کیا اس کی حیثیت اتنی ہے کہ وہ مذید اولاد کی طاقت رکھتاہے

 

اولاد کو صرف دنیا میں لے کر آنا ہی والدین کا فرض نہیں ہوتا بلکہ اس کی بہترین تعلیم و تربیت کرنا بھی اس پر واجب ہے اس لیۓ اس کو خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ وہ چس بچے کو دنیا میں لانے کا سبب بن رہا ہے اس کے دیگر حق ادا کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے یا نہیں

غامدی صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بڑھانے کا  زیادہ بہتر ظریقہ یہ ہے کہ دین کی تبلیغ ان لوگوں تک کی جاۓ جو اسلام سے ناآشنا ہیں اور ان کو دین میں داخل کریں اور بہت سارے مسلمان پیدا کرنے کے بجاۓ اچھے مسلمان پیدا کیۓ جائیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: