Article

جمائما آج بھی عمران خان کو نہ بھول پائیں ویلنٹائن ڈے والے دن ان کے پیار بھرے پیغام نے ایک بار پھر ان کی محبت کا ثبوت دے دیا

1047 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

وزیر اعظم عمران خان اور جمائما  کی جوڑی تمام تر تنازعات کے باوجود چاند سورج کی جوڑی تصور کی جاتی ہے اگرچہ دو بیٹوں کے بعد اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود محبت اور بحترام کا رشتہ جو ان دونوں کے درمیان شروع دن سے قائم تھا وہ اب بھی قائم ہے

اس محبت کا ثبوت جمائما خان کئی اہم موقعوں پر دے چکی ہیں عمران خان کے لیۓ ان کی محبت اور پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے سیاسی جدوجہد کے دور میں ہر ہر طریقے سے دور بیٹھنے کے باوجد جمائما نے عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور ان کا حوصلہ بڑھایا ہے

معاملہ عمران خان کے منی ٹریل کا ہو یا ان  کے بیٹوں کی پرورش کا ہر ہر محاذ پر جمائما کی اخلاقی مدد عمران خان کے ساتھ شامل رہی یہی وجہ ہم کہ عمران خان بھی جمائما کا ذکر خصوصی محبت اور احترام سے کرتے ہیں

ویلنٹائن ڈے کو محبت کے دن کے طور پر مغربی معاشرے میں پہچانا جاتا ہے اور اس دن اپنے محبوب سے نہ صرف محبت کا اظہار کیا جاتا ہے بلکہ اس کو تحائف بھی پیش کیۓ جاتے ہین اسی مغربی معاشرے میں رہنے والی جمائما ویلنٹائن ڈے والے دن بھی عمران خان کو یاد کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ محبت کی اگ اور اس کی چنگاریاں ابھی بھی باقی ہیں

یہی وجہ ہے کہ جمائما  ویلنٹائن ڈے والے دن اپنے محبوب اور سابقہ شوہر سے محبت کا اظہار کیۓ بغیر نہ رہ سکیں اور کہہ بیٹھیں کہ

میرے سابقہ شوہر کی نظر میں ویلنٹائن ڈے ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے زیادہ کچھ نہیں ہے

جمائم کی اس محبت کا جواب وزیر اعظم عمران خان نے کیا دیا اس کا تو پتہ نہیں ہے مگر پاکستانی قوم نے جمائما کی اس محبت کا جواب دل کھول کر اپنی محبت اور احترام سے دیا اور کہہ بیٹھے کہ ہمارے دلوں کی خاتون اول آج بھی آپ ہی ہیں اور ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں

جب کہ اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانی جمائما سے یہ پوچھنے پر بھی مجبور ہو گۓ کہ کیا وہ اس ویلنٹائن والے دن اپنے سابقہ شوہر عمران خان کو بری طرح مس کر رہی ہیں ؟

جمائما اور عمران خان کی محببت اس صدی کی ایسی محبت ہے جس کے نصیب میں کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کے سبب جدائی کی بہت بڑی دیوار حائل ہے مگر فاصلوں کی اور روایات کی یہ دیوار اس محبت کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: