Article

معروف نعت خواں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور فحش ویڈيو بنانے کے الزام میں گرفتار

2043 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

موجودہ دور میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زيادتی اور ان کی بننے والی فحش ویڈيوز کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے عام طور پر ایک عام تاثر یہ ہے کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث لوگ دین اسلام کی تعلیمات سے نا آشنا ہوتے ہیں اسی سبب اس بد ترین گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں

مگر بد قسمتی سے پے در پے سامنے آنے والے ان واقعات کے مرتکب ہونے والے افراد یا تو امام مسجد ہوتے ہیں یا پھر وہ قاری حضرات ہوتے ہیں جو بچوں کو قرآن کی دینی تعلیم دینے جیسا پاک عمل کر رہے ہوتے ہیں جس کے سبب لوگوں کا اعتبار ایسے معزز لوگوں پر سے بھی ختم ہوتا جا رہا ہے

تازہ ترین واقعات کے مطابق تھانہ اٹک کے حدود میں نیاز احمد نامی شخص نے ایک درخواست جمع کروائی جس کے مطابق وہ تین بچوں کا باپ ہے بوجہ غربت اس نے گزشتہ تین سالوں سے اپنی دس سالہ بچی اریبہ نور کو اٹک ہی میں موجود پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں دینی تعلیم کے حصول کے لیۓ داخل کروا رکھا ہے جس کے منتظم ابرار حسین شاکر قادری نام کے معروف نعت خواں اور شاعر ہیں

مدرسے میں ان کے علاوہ عاصمہ اکبر نامی ایک وارڈن اور خالدہ نامی ایک آیا بھی ہیں اس ادارے میں یتیم اور بے سہارہ بچیاں زیر تعلیم ہیں جن کی عمریں پانچ سال سے تیرہ سال کے درمیان ہیں

نیاز احمد کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہر پندرہ دن کے بعد اپنی بچی سے ملاقات کے لیۓ جایا کرتا تھا گزشتہ کچھ مہینوں سے وہ جب بھی اپنی بیٹی سے ملنے جاتے تو وہ ان کو بہت ڈری اور سہمی ہوئي محسوس ہوئی جب انہوں نے بچی کو اعتماد میں لے کر اس سے سارا احوال دریافت کیا تو بچی نے بتایا کہ ابرار حسین مدرسے میں موجود بچییوں کے ساتھ برا فعل کرتا ہے

بچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابرار حسین بچیوں کے جسم کے پوشیدہ حصوں کو اپنی گود میں بٹھا کر چھوتا ہے ان کو فحش تصاویر اور ویڈيوز دکھاتا ہے اور ان بچیوں کی بھی فحش ویڈیوز بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابرار حسین بڑي بچیوں کو رات بھر اپنے کمرے میں رکھتا ہے اور اگلی صبح وہ بچیاں روتی ہوئي اس کمرے سے برآمد ہوتی ہیں

اریبہ نے اپنے والد کو یہ بھی بتایا کہ ابرار حسین کے وارڈن عاصمہ اکبر ے ساتھ بھی نا جائز تعلقات ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہیں اریبہ کے والد نیاز احمد نے بچی سے یہ سب سننے کے بعد تھانہ اٹک میں رپورٹ درج کروا دی جس پر پولیس نے کاروائي کرتے ہوۓ ابرار حسین کو نہ صرف گرفتار کر لیا بلکہ اس کے قبضۓ سے وہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا جس میں بچیوں کی فحش تصاویر اور ویڈيوز تھیں

ایک معروف نعت خواں کی جانب سے ایسی غلیظ حرکت نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جو زباں نبی پاک کی مدحت کرتی ہے وہ شیطان کے بہکاوۓ میں آکر اتنا بدترین فعل کیسے انجام دے سکتی ہے ایسے لوگوں کے اس ظلم سے اپنی بیٹیوں کو بچانے کے لیۓ یہ ضروری ہے کہ ایسے لوگوں کو ریاست بد ترین سزا دے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: