Article

کراچی میں دو معصوم بچوں کی ہلاکت وجہ ہوٹل کا زہریلا کھانا یا کچھ اور ۔۔۔۔ ہوشربا انکشاف ہو گۓ

1118 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

کراچی جس کو منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے یہاں پورے پاکستان سے لوگوں کی آمدو رفت کا سلسلہ سارے سال جاری رہتا ہے لوگ یہاں پر اکثر دیگر شہروں سے سیرو تفریح کے لیۓ بھی آتے ہیں اور اس موقع پر کلفٹن کے ساحل کی سیر کو لازم و ملزوم تصور کیا جاتا ہے

ایسا ہی ایک گھرانہ احسن صاحب کا بھی تھا جو اپنی بیوی اور دو بچوں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد کے ہمراہ لاہور سے کراچی آۓ اور اتوار کے دن چھٹی کے سبب اپنی اس فیملی کے ساتھ کلفٹن کی سیر کو گۓ

سیر کے دوران وہاں لگے اسٹالز سے انہوں نے بچوں کو ٹافیاں ، چپس ،مٹھائیاں وغیرہ بھی دلوائیں اور اس کے بعد کلفٹن زمزمہ کے مقام پر موجود ایریزونا گرل نامی ریسٹورنٹ اور چنکی منکی نامی ریسٹورنٹ سے اپنی فیملی کو کھانا کھلانے کے بعد تقریبا رات دو بجے تک گھر پہنچے ۔

آدھی رات کے وقت اس خاندان کے تمام افراد کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ لوگ فوڈ پوائزن کا شکار ہو گۓ حالت بگڑنے پر جب ان سب کونجی  ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں کچھ گھنٹوں تک زیر علاج رہنے کےبعد ان دونوں معصوم بچوں نے دم توڑ دیا جب کہ ان کی ماں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے

واقعے کی خبر سامنے آتے ہی ڈي ایس پی ساوتھ اور انسپکٹر فوڈ اتھارٹی نے ان دونوں ریستورانوں  کو سیل کر کے وہاں سے کھانے کے سیمپل جمع کر لیۓ ہیں جب کہ دوسری جانب ان بچوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کرتے ہوۓ ان کے معدے سے بھی سیمپل حاصل کر لیۓ ہیں

تاہم اس حوالے سے ڈی ایس پی ساوتھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیملی کلفٹن کے جھولوں والے پارک مین بھی کھاتے پیتے رہے ہیں پولیس ٹیموں نے ان دکانوں سے بھی سیمپل جمع کرنے شروع کر دیۓ ہیں اور اس کے لیۓ انہوں نے پارک کے اندر لگے ہوۓ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے پارک میں اس خاندان کی نقل و حمل کی تفصیلات جمع کی جا سکیں گ

 

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اگر سیل شدہ ریستوران کا کھانا زہریلا پایا گیا تو اس صورت میں فوڈ اتھارٹی ان کے خلاف سخت ترین کاروائي کرۓ گی اور ان کو ہمیشہ کے لیۓ سیل بھی کیا جا سکتا ہے تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمپل کی جانچ کے عمل میں دس سے بارہ روز لگ سکتے ہیں تب تک ان کو سیل ہی رکھا جاۓ گا

تاہم پولیس اس کیس میں اس بارے میں بھی تحقیق کر رہی ہے کہ اس خاندان نے اس کے علاوہ کہاں کہاں سے کچھ کھایا تھا تاکہ ان افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: