Article

کراچی کنگ اور لاہور قلندر کی انتظامیہ کے درمیان شدید جھگڑا ۔ کوچ وسیم اکرم کس بات پر آپے سے باہر ہو گۓ

1497 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پی ایس ایل کے میچز جاری ہیں اور پورے ملک کے لوگ پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہیں اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ  کرتے نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے تکرار ایک معمول کی بات ہے مگر اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ کرکٹ کو شرفا کا گیم سمجھا جاتا ہے اور اس کھیل کو کھیلنے والوں کے اندر اسپورٹ مین اسپرٹ کا ہونا ایک لازمی عمل ہے مگر کراچی کنگ اور لاہور قلندر کے درمیان ہونے والے میچ میں اس سے یکسر مختلف صورتحال دیکھنے میں آئی

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے مالک رانا فواد نے پی ایس ایل کی انتظامیہ سے اس بات کی شکایت کی کہ ان کے مہمانوں کے انکلوژر میں گھس کر کراچی کنگ کے کوچ وسیم اکرم ، کپتان عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے خواتین اور وہاں بیٹھے مہمانوں کے ساتھ بد سلوکی کی اور بدتمیزی کی

جب کہ اس حوالے سے وسیم اکرم کا یہ کہنا ہے کہ ان کے بارے میں لاہور قلندر کے مہمانوں کے انکلوژر سے اخلاق سوز ہوٹنگ کی گئی اس کے بعد جب وہ یہ سن کر اس انکلوژر میں آۓ تو وہاں سے ان کو گالیاں بھی دی گئیں

اس موقع پر موجود صحافیوں کا یہ کہنا ہے کہ اس انکلوژر میں جہاں پر لاہور قلندر کے رانا فواد اور ان کا خاندان کے ساتھ ساتھ صحافی حامد میر کی فیملی ، عاطمہ شیرازی کی فیملی ، صحافی مالک کی فیملی اور دیگر ایسے افراد موجود تھے جن کے بارے میں یہ گمان بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وہ گالی دیں گے

پی ایس ایل دبئی میچ کے دوران ہونے والی تلخی کا اصل معاملہ کیا ہے اور کس فورم تک جا پہنچا؟آنکھوں دیکھا حال،رؤف کلاسرا اور عامر متین کی زبانیکون سے پاکستانی کرکٹرز دبئی میں تمام اخلاقی حدیں پار کر گئے؟

Posted by OwaisTohid on Wednesday, February 20, 2019

البتہ اس ٹورنامنٹ میں لاہور قلندر جب کراچی کنگ کے خلاف پہلا میچ جیتا تو اس کے خاہنے والوں کی جانب سے کراچی کنگ والوں کے خلاف ہوٹنگ ضرور کی گئی مگر اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہیۓ کہ گزشتہ  تین سالوں سے لاہور قلندر کو بھی مستقل ہارنے کے سبب مستقل طور پر مزاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے

اس موقع پر موجود کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس انکلوژر سے آلو آلو جیسے کچھ الفاظ کی آوازیں بھی آرہی تھیں جس نے وسیم اکرم کو سخت برہم کر دیا تھا مگر اس بات کو یاد رکھنا چاہیۓ کہ اس وقت جب کہ پوری دنیا کی نظریں پی ایس ایل کی جانب لگی ہوئي ہیں اس طرح کے واقعات دنیا بھر میں ملک کے امیج کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: