Article

پلوامہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی بخشش اور پاکستان کی بربادی کےلیے خانہ کعبہ میں دعا کرنے والا کون ہے؟ ایک ویڈیو پیغام جس نے امت مسلمہ کو دہلا ڈالا

964 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

خانہ کعبہ جو کہ مسلمانوں کے لیۓ مقدس ترین مقام ہے اس مقام کی رحمتوں اور برکتوں کے حوالے سے تمام مسلمانوں کو یقین ہے اور یہی مسلمانوں کے عقیدے کا اہم رکن بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ مسلمانوں کے لیۓ مقدس ہونے کے سبب اس کے حدود کے اندر غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے

غیر مسلموں کو اس حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے اور اس عمل کو ممکن بنانا سعودی حکومت کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے اور یہ حانہ کعبہ کی تقدس اور اس کی حفاظت کے نکتہ نظر سے اہم ترین امر بھی ہے ۔ اس پاک سر زمین پر کافروں کے قدم پڑنے کا مطلب اس کی بےحرمیتی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے اور یہ تمام امت مسلمہ کے لیۓ بہت نازک اور حساس معاملہ ہے

پلوامہ واقعہ کو جس طرح ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ جوڑا اور اس کا سارا الزام پاکستان پر لگایا اس سے ہندوستان کے متعصب ہندو بھی یہ سمجھنے پر مجبور ہو گۓ کہ ان کے فوجیوں کی ہلاکت کی تمام تر ذمہ داری مسلمانوں اور خصوصا پاکستان پر ہے اور اس کے لیۓ ہندو مختلف طریقوں سے ایسی شر پسندانہ کاروائیاں بھی کرتے رہتے ہیں  جو کہ مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتی ہیں

اسی حوالے سے کشن کمار نامی ایک ہندو جو کہ روز گار کے سبب کسی عرب ریاست میں رہتا ہے اس کی بنائی ہوئي ایک ویڈيو نے تمام مسلمانوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر ڈالا ہے اس ویڈيو میں یہ شخص مسلمانوں کے بھیس میں خانہ کعبہ میں موجود ہے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر پلوامہ واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی نہ صرف مغفرت کی دعا کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھساتھ نعوذ باللہ پاکستان کی بربادی کی دعا بھی کر رہا ہے

اس ہندو کے اس طرح مسلمانوں کے اس مقدس ترین مقام میں داخل ہو کر غیر مسلموں کے لیۓ دعا کرنا اور پاکستان کے لیۓ بددعا کرنا اور اس کی ویڈيو بنا کر شر انگیزی کرنا سراسر مسلمانوں کے مزہبی جزبات کو نہ صرف ٹھیس پہنچا رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی اٹھا رہا ہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے میں کیوں ناکام ثابت ہو رہی ہے کہ غیر مسلموں کے قدم مسلمانوں کی اس مقدس ترین سر زمین پر نہ پڑ سکیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: