Article

گجرانوالہ کے ایک بنک میں الٹی گنگا بہہ نکلی ، خاتون بنک مینیجر پر اپنے ہی اکاونٹنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام ویڈیو سامنے آگئی

997 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

عام طور پر خواتین کو دفاتر اور کام کرنے والی جگءوں پر مردوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے نہ صرف قانون بنا رکھا ہے بلکہ اس قانون کے تحت اپنے ساتھ کام کرنے والے فرد کو ہراساں کرنا قانون پاکستان کے تحت قابل تعزیر جرم بھی ہےمگر ایک خاتون بنک مینیجر کے اس واقعے نے سب کو چونکا ڈالا

اس حوالے سے کسی خاتون کی جانب سے کسی مرد کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کا واقعہ سامنے آنا ایک بریکنگ نیوز ہے جس نےسب کو چونکا دیا اور اس واقعے نے یہ سوال اٹھا دیا کہ کیا عورتوں کی طرح مردوں پر بھی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے پر وہی قانون اور سزا نافذ ہو گی جو خواتین کے لیۓ ہے یا اس کے لیۓ کوئي علیحدہ قانون کے تحت کاروائی کی جاۓ گی

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے ایک نجی بنک میں خاتون مینیجر نے اپنے زیر نگرانی کا م کرنے والے ایک اکاونٹنٹ کو اس کی کسی کوتاہی پر پہلے تو سخت ترین الفاظ میں سرزنش کی مگر اس کے بعد اس کو دھپڑوں اور مکوں کے ذریعے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنک انتظامیہ نے اس خاتون مینیجر کے خلاف ایکشن لیا اور اس کو معطل کر دیا تاہم یہ امر قابل غور ہے کہ اس خاتون بنک مینیجر کی معطلی کی وجہ اس کا اپنے اکاونٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنانا نہیں قرار دیا گیا بلکہ اس کو اس کے خلاف کی جانے والی سابقہ انکوائریز کی بنیاد پر معطل کیا گیا

جب اس حوالے سے مزکورہ اکاونٹنٹ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے معزرت کر لی اور اس واقعے کے بارے میں کسی بھی قسم کی وجوہات اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے

یاد رہے کہ اس قسم کا واقعہ اگر کسی مرد کی جانب سے کسی خاتون کے ساتھ کیا جاتا تو معاشرے ، قانون اور میڈیا کا رویہ اس حوالے سے یکسر مختلف ہوتا حالانکہ مساوات کے قانون کے تحت اس مرد اکاونٹنٹ کو بھی اسی طرح انصاف ملنا چاہیۓ جس طرح کسی خاتون کا حق ہے

جب کہ یہاں تو ریکارڈ شیٹ پر بھی اس خاتون بنک مینیجر کے خلاف کسی قسم کے تشدد کا الزام نہیں لگایا گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے مرد اکاونٹنٹ اپنے اس ساتھی کا ساتھ کس طرح دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے یا اس معاملے کو دبا دیا جاتا ہے

 

Snap Chat Tap to follow