Article

قسمت کی دیوی کس کی وجہ سے لاہور قلندر سے روٹھی ہوئی ہے ۔لاہور قلندر کی مستقل ہار کی اہم وجہ سامنے آگئی

1589 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستانی قوم گزشتہ چار سالوں سے بچوں کے سالانہ امتحانات کے دنوں میں پی ایس ایل نامی بیماری میں مبتلا ہو رہی ہے اور اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح حکومت پاکستان کے تعاون کے ساتھ اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے دنوں میں بچے بڑے سب پی ایس ایل کی بیماری میں مبتلا ہو جائیں کل لاہور قلندر اور اسلام اباد یونائٹڈ کے افتتاحی میچ سے پی ایس ایل چار کا آغاز ہوا

گزشتہ دن پی ایس ایل 4 کا افتتاح ہوا جس میں رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں فواد خان ، آئمہ بیگ اور جنوں بینڈ نے سروں کا جادو جگایا اس کے بعد آتش بازی کا یادگار مظاہرہ ابوظہبی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا ان تقریبات کے بعد پی ایس ایل 3 کے ونر اسلام آباد یونائٹڈ اور سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم لاہور قلندر کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا

ٹاس جیتنےکے بعد اسلام آباد یونا ئٹڈ نے لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور لاہور قلندر نے بہت اچھا کھیلتے ہوۓ مقررہ اوورز میں 171 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کو اسلام آباد یونائٹڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

لاہور قلندر کی مستقل ہار نے اس کے مالک رانا جواد کو سوشل میڈیا کی توجہ کا ایک بار پھر مرکز بنا ڈالا اور لوگوں نے لاہور قلندر کی مستقل ہار کا سارا الزام نہ صرف  رانا جواد کو دے ڈالا بلکہ ان کے اوپر طرح طرح کی میمز بھی بنا ڈالیں

کچھ لوگوں نے اس ہار کو رانا فواد کی بدقسمتی قرار دے ڈال

جب کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ لاہور قلندر کو کسی نے ہرایا نہیں ہے وہ خود ہی ہارنے کے لیۓ تیار ہے

اور جب لاہور قلندر کی ہار کے آثار شروع ہوۓ تو رانا فواد بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو گۓ

جب کہ کچھ لوگوں نے رانا فواد کے بدلتے موڈ کو اس طرح بیان کر ڈالا

اور جب دعائیں بھی لاہور قلندر کو ہارنے سے نہ بچا سکیں

رانا فواد  کے حوالے سے بننے والے یہ میمز اس بات کو ٹابت کرتے ہیں کہ لوگ ان سے کتنا پیار کرتےہیں اور اس کی جیت کے منتظر ہیں ابھی تو صرف پہلا میچ ہوا ہے اور پکچر ابھی باقی ہے امید ہے کہ اس بار لاہور قلندر رانا فواد کے لیۓ جیت اور فتح کی خوشخبری لے کر آۓ گی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: