Article

سگی ماں نے امتحانات کی تیاری نہ کرنے پر بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈيو منظر عام پر آگئی

842 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

تعلیم کی اہمیت سے کسی حوالے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے بچوں کی تعلیم اور تربیت کی ذمہ داری ماں باپ کے اولین فرائض میں سے ہے اس حوالے سے بچوں کی تعلیمی تربیت کی بنیادی ذمہ داری ماں کے اوپر عائد ہوتی ہے کیوں کہ باپ عام طور پر کمانے کے لیۓ گھر سے باہر ہوتا ہے اور ایک ماں ہی بچوں کے ساتھ زيادہ وقت گزارتی ہے

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مارچ کا مہینہ پاکستان کے اسکولوں کے اندر سالانہ امتحانات کا مہینہ ہوتا ہے اور اسی سبب والدین دیگر تمام دنوں کے مقابلے میں ان دنوں میں بچے کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیتے ہیں تاکہ بچہ ان امتحانات میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کر سکے

ہمارے امتحانی نظام میں کامیاب صرف اسی بچے کو تصور کیا جاتا ہے جو کہ تین گھنٹوں کے ایک پرچے میں رٹے رٹاۓ کچھ سوالات کے جوابات دے سکے اور اگر کوئی بچہ کسی سبب ان جوابات کی انجام دہی میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کو فیل تصور کیا جاتا ہے اور اس بچے کی اس ناکامی کا سارا ملبہ اس کی ماں کے کاندھوں پر ہوتا ہے جو کہ اس بچے کو اس تین گھنٹوں کے پرچے میں کامیاب کروانے کی تیاری کروانے میں ناکام رہی ہوتی ہے


اس طرح ایک جانب تو بچے دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو دوسری جانب وہی دباؤ ماں کے اوپر بھی ہوتا ہے جس کے سبب ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں جو کہ ایک ماں کی ممتا پر بھی سوال اٹھا دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں بھی پیش آیا جب کہ پڑوسی ایک بچے کی آہ و زاری اور رونے بلکنے کی آوازیں سن کر جب اس کے گھر گۓ تو ان کو پتہ چلا کہ امتحانات کی تیاری نہ کرنے پر بچے کو اپنی سگی ماں نے بد ترین تششد کا نشانہ بنایا

واقعہ کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے اس بچے کو اس بری طرح مارا کل اس بچے کے جسم کے مختلف حصوں سے خون جاری ہو گیا اور ماں نے اس بچے کو گھر میں تالا لگا کر قید کر دیا تاکہ وہ باہر نکل کر بھاگ نہ سکے اور پرچے کی تیاری کر سکے

واقعے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سب کے سامنے آنے کے بعد اس بچے کے والد نے اپنی بیوی کے خلاف پرچہ کٹوا  کر گرفتار کروا دیا ہے اور اس بچے کو طبی امداد بھی فراہم کر دی گئی ہے مگر ماں کا اس بچے کے ساتھ یہ سلوک ہم سب کے لیۓ سوالیہ نشان ہے جن کے مطابق اچھے نمبروں کا حصول ہی درحقیقت بچے اور اس کی ماں کی کامیابی کی دلیل ہوتا ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: