Article

مکہ پر عجیب و غریب مخلوق کا حملہ ، عمرہ کرنے کےلیۓ آنے والے زائرین شدید مشکل کا شکار

1425 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مکہ مکرمہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے خانہ خدا یعنی خانہ کعبہ کی موجودگی کے سبب سال کے بارہ مہینے اور دن کے چوبیس گھنٹے دنیا بھر سے آۓ مسلمان زائرین کا طواف اس گھر کے گرد پروانوں کی مانند جاری رہتا ہے اس شہر کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن میں اللہ تعالی خود فرماتے ہیں کہ

پہلا گھر جو لوگوں کے لیے بنایا گیا وہ مکہ میں ہے جو تمام دنیا کے لیے برکت و ہدایت والا ہے ۔ [آل عمران: 96]

اسی برکت والے شہر میں گزشتہ ہفتے ایک عجیب و غریب صورتحال کا سامنا یہاں کے مکینوں اور زائرین کو کرنا پڑا جب کہ ہر جانب عجیب و غریب قسم کے بڑے بڑے کیڑے اڑتے نظر آۓ ان کیڑوں کی اتنی بڑی تعداد کے بارے میں وہاں کے رہائشیوں کا یہ کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی بھی یہاں اس قسم کے کیڑے نہیں دیکھے گۓ تھے

جیسا کہ پوری دنیا کے موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہے ہیں تو ایسا ہی کچھ مکہ مکرمہ میں بھی ہو رہا ہے مکہ جو کہ ایک صحرا تھا ساری عمر یہاں کے لوگ پانی کے قطرے قطرے کو سنبھال سنبھال کر استعمال کرتے رہے گزشتہ کچھ سالوں سے شدید ترین بارشوں کی زد میں ہے

اسی لیۓ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ کیڑے بارش کے بعد نکلنے والے کیڑے ہیں مگر اس سب کے باوجود مقدس ترین سر زمین پر اس بڑی تعداد میں ان کیڑوں ک آنے کا مطلب  لوگ طرح طرح کی پیشن گوئيان کر کے نکال رہے ہیں

کچھ لوگوں کا یہ خیال تھا کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے

جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ کسی گناہ گار کے حانہ خدا آنے کے سبب اللہ تعالی کی ناراضگی کو ظاہر کرتا ہے

کچھ لوگوں نے ان کیڑوں کو ٹڈی قرار دے ڈالا جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ بارش کے کیڑے تھے جو بھاری مقدار میں بارش کے سبب نکل آۓ تھے

جب کہ کچھ لوگوں نےاس کو بھی یہودی سازش قرار دے ڈالا

سعودی انتظامیہ نے فوری طور پر ان کیڑوں کی سر کوبی کے لیۓ پورے شہر میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے بھی کیا جس کے سبب مرنے والے کیڑے شہر کی سڑکوں اور ہر مقام پر کھرے ہوۓ با بجا نظر آتے ہیں جن کو اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: