Article

اب تو شادی کر لیں ‘ اداکارہ مہوش حیات کو کس نے اور کیوں یہ مشورہ دے ڈالا

1477 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مہوش حیات کا شمار اس وقت کی صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے معاملہ ڈراموں کا ہو یا فلموں کا دونوں ہی جگہوں پر اپنی صلاحیتوں کو منوا چکی ہیں شو بز سے جڑے ہونے کے سبب مہوش حیات بھی وقت کی سب سے اہم ضرورت سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر اور خبروں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں

حال ہی میں مہوش حیات نے اپنے چاہنے والوں کے لیۓ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈيا  اکاونٹ سے شئير کیں اور یہ تصاویر کوئی نئی نہ تھیں اس سے پہلے بھی انہوں نے اپنی کئي تصاویر اسی طرح شئير کی تھیں جن کو اکثر لوگوں نے کافی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا

 

ان تصاویر کو دیکھ کر مہوش حیات کی تازہ ترین مصروفیات سے بھی ان کے چاہنے والوں کو اگاہی حاصل رہتی ہے

 

مہوش خیات نے شو بز میں آنے کے بعد اپنی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی ہے جس نے ان کی دلکشی اور ترو تازگی کو چار چاند لگا دیۓ ہیں

مگر اس بار مہوش نے اپنے اس نیۓ فوٹو شوٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو اس پر لوگوں کا ردعمل حیران کر دینے والا تھا بالوں کو کرل کیۓہوۓ سیاہ لباس میں ملبوس مہوش حیات ہمیں تو بہت حسین لگیں مگر ان کے فالورز کو ان تصاویر میں بہت کچھ نظر آیا جس کو انہوں نے اپنے تک نہ رکھا بلکہ تبصروں کی صورت میں سب کہہ ڈالا

کچھ لوگوں نے تنقید کرتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ مہوش حیات ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بعد خود کو انجلینا جولی سمجھنے لگی ہیں

جب کہ کچھ لوگوں نے معاشرے کی تمام تر بے راہ روی اور بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کا سبب مہوش حیات کی اس تصویر کو قرار دے ڈالا

اور پھر آخر کار ایک چاہنے والے نے وہ مشورہ دے ہی ڈالا جس پر باقی لوگ بھی بار باد اصرار کر رہے ہیں کہ 36 سال کی عمر میں اب مہوش حیات کو شادی کر لینی چاہیۓ

مگر ان  تصاویر کو دیکھ کر یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ مہوش حیات گزرتے وقت کے ساتھ مذيد نکھرتی جا رہی ہیں اور روز بروز ان کی کشش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر ان کو اب شادی کر ہی لینی چاہیۓ

 

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: