Article

معروف ماڈل مصباح ممتاز اور دانش تیمور کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئیں سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں سے طوفان کھڑا کر دیا

1837 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

مشہور کہاوت ہے کہ بندر کے ہاتھ میں ادرک آجاۓ تو اس کو اس کے فوائد کا پتہ نہیں ہوتا وہ صرف اور صرف اس کے ذائقے کے سبب اس سے نفرت کرتا ہے اور اس کی قدرو قیمت سے ناواقف ہی رہتا ہے یہی حال ہمارے ملک کے کچھ نام نہاد سماج کے ٹھیکیداروں کا بھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آ تو جاتے ہیں مگر اس کے فوائد امو مقاصد کو سمجھے بغیر اس کا استعال صرف اور صرف اپنی تنگ ذہنیت کو اجاگر کرنے کے لیۓ کرتے ہیں

ایسے لوگوں کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی وہ خواتین ہوتی ہیں جن کو یہ لوگ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فالو بھی کر رہے ہوتے ہیں اور ان پر تنقید کے ڈونگرے بھی برسا رہے ہوتے ہیں جو ماڈل یا اداکارہ جتنی زيادہ معروف ہوتی ہے اتنی ہی زيادہ تنقید کا سامنا کر رہی ہوتی ہے

 

اس بار باری تھی معروف اور حسین و جمیل ماڈل مصباح ممتاز کی جن کو دیکھ کر کچھ لوگوں کو خدا یاد آیا تو کچھ لوگوں کو خدا کے فرمان

 

مصباح ممتاز کا شمار اس وقت پاکستان کی ان چند گنی چنی ماڈلز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی برانڈز کی اشتہاری مہم میں حصہ لیا اور اب تک سوشل میڈيا صارفین کے تبصروں سے بچی ہوئي تھیں

 

don’t wait for anything in life. create, work, dream and move. #holiday? #metime?

A post shared by Misbah Mumtaz ? (@misbahmumtaz_official) on

اسی سبب کچھ لوگ ان کو صف اول کی ماڈل ماننے کو بھی تیار نہ تھے

اس بار مصباح ممتاز نے ایک تازہ ترین فوٹو شوٹ معروف اداکار دانش تیمور کے ساتھ کروایا جو کہ ایک نۓ ڈیزائنر عمران راجپوت کے ملبوسات کی نمائش کے لیۓ کروایا گیا ہے ابھی یہ شوٹ عوام الناس کے لیۓ نہیں جاری کیا گیا البتہ اس کی کچھ تصاویر دانش تیمور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شئیر کی ہیں

 

Coming soon.. #newlook #newme @emraanrajput

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on

جب کہ اس شوٹ کی تیاری کی ایک ویڈیو جب سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تو اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خود پر قابو نہ رکھ سکے

اس منظر میں کیمرہ مین کی ڈیمانڈ پر مصباح ممتاز اپنے کپڑوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کو اپنی یہی کوشش بہت مہنگی پڑ گئی

 

لوگوں نے اس ویڈيو کو دیکھتے ہوۓ ایک حدیث بیان کی کہ

امام مسلم سے روایت ہے کہ ابوہریرہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم میں دو مسم کے لوگ جائيں گے ان میں سے ایک وہ عورت ہو گی جو کہ کپڑے پہننے کے باوجود بے لباس دکھے گی ایسی عورت پر خدا کی مار ہو گی

کچھ لوگوں نے اس فوٹو شوٹ کو دیکھ کر غیر اخلاقی سوالات بھی کر ڈالے

کچھ حقیقت پسند لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرہ دو طرح کے افراد پر مشتمل ہے ایک جو عورت کے جسم سے کپڑے کی آخری دھجی بھی اتار پھینکنا چاہتے ہیں تاکہ اس کے جسم کے ہر ہر حصے سے مزے لوٹ سکیں جب کہ دوسری جانب ایسی عورتین بھی ہیں جو کہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کے جسم کے کسی بھی حصے کو نامحرم کی نظر تک نہ چھوۓ

جب کہ کچھ لوگوں نے اس سب کا ذمہ دار فوٹو گرافر ہی کو قرار دے دیا اور کہہ ڈالا کہ کپڑوں کی نمائش کے لیۓ عورت کی عزت کی نمائش تک کر ڈالی

مگر ان میں کچھ سمجھدار لوگ بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ

عورت پردے میں ہو تو کہتے ہیں کہ پردہ بہت کرتی ہے اور بے پردہ ہو تو بھی مشکل میں ہوتی ہے اس کائنات کی سب سے بڑی ضرورت عورت ہے مگر بدقسمتی سے عزت سے محروم ہے

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ معاملہ خاتون اول بشری بی بی کا ہو یا پھر مصباح ممتاز کا عورت کو تنقید کرنے والے کسی بھی صورت نہیں چھوڑتے اور اس پر تنقید کرنا اپنا حق اور فرض سمجھتے ہیں

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: