Article

لاڑکانہ :محبت کا تیر دل کے آر پار ،بس میں دوران سفر دل آنے پر فوری شادی کا فیصلہ

2032 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

محبت اندھی ہوتی ہے اور جب بندہ اس محبت کے تیر کا شکار ہوتا ہے تو اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہےاور اس کے نزدیک صرف اور صرف محبت کا حصول ہی اہم رہ جاتا ہے اور اس کے لیۓ وہ سماج اور زمانے کی ہر رکاوٹ سے ٹکرا جانےکے لیۓ تیار ہو جاتا ہے ۔

 تاریخ میں تاریخ ایسے عاشقوں سے بھری پڑی ہے جنہیں محبوب کی ایک جھلک دیکھ کر نہ صرف ان پر فریفتہ ہو جاتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کو بھی محبوب کے حصول کے لیۓ داؤ پر لگا بیٹھتے ہیں

ایسے ہی ایک پیار کونے والے جوڑے کے بارے میں خبر سوشل میڈيا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے یہ پوسٹ ایک ٹوئٹر پیغام کی صورت میں پھیل رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لارگانہ میں بس میں سفر کے دوران سویرا عباسی اور عباس خاص خیلی نے ایک دوسرے کو دیکھا اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گۓ

محبت میں مبتلا ہونے کے بعد باقی کسی بھی چکر میں پڑے بغیر انہوں نے ایک دوسرے کاہونے کا فیصلہ کر لیا اور بس سے اتر کر کورٹ جا کر شادی کے بندھن میں بندھ گۓ

اس ٹوئٹ کے ساتھ ان دونوں کی تصاویر بھی لگائي گئی ہیں اب اس حوالے سے اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے مگر جہاں چنگاری ہوتی ہے دھواں بھی وہیں سے نکلتا ہے بہر حال اس طرح جلد بازی میں شادی ایک حیران کن امر ہے کیوں کہ شادی نئي زندگی کے آغاز کا نام ہے اور اس طرح آنا قانا شادی ایک اچھنبھے کی بات ہی سمجھی جاسکتی ہے

اور اگر یہ خبر سچی بھی ہے تو دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ پہلی نظر میں ہونے والی اس محبت بھری شادی کو اللہ تعالی کامیاب فرمائیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: