Article

فیشن شو میں نئی روایات کا آغاز، ریمپ پر موٹی ماڈلز نے ایسا سماں باندھ دیا کہ اسمارٹ اور پتلی ماڈلز سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

1958 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

موٹاپا اگرچہ بچپن میں صحت مندی کی علامت اور جوانی ہوتے ہی وبال سمجھا جاتا ہے ۔ عام طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے موٹاپے سے پریشان اور ڈائٹنگ کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں ۔ موٹاپا ایک جانب تو ڈاکٹروں کے مطابق کئی بیماریوں کا سبب ہے دوسری جانب وہ اپنی ظاہری ہئيت کے سبب انسان کی خود اعتمادی میں بھی کمی کا سبب بنتا ہے

عام طور پر موٹے لوگ اس کوشش میں نظر آتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ایسا لباس پہنیں جو ان کے موٹاپے کو چھپا دے اور کسی نہ کسی طرح ان کو کم وزن دکھا سکے مگر پڑوسی ملک بھارت میں اداکار اور فیشن ڈیزائنر زرین خان نے ایک نئي روایت کی بنیاد ڈالی جس میں انہوں نے اس بار فیشن شو میں ایک حصہ صرف اور صرف موٹی ماڈلز کے لیۓ مخصوص کیا

اس فیشن شو میں مختلف بھاری جسامت کی عورتیں بھاری تن و توش کے ساتھ انتہائي اعتماد کے ساتھ فیشن ریمپ پر کیٹ واک کرتی ہوئی نظر آئيں  اس طرح کا اقدام ان بھاری تن و توش کی لڑکیوں کے لیۓ ایک مٹال بن گیا جو کہ اپنے بھاری جسم کے ساتھ جدید فیشن کو اپناتے ہوۓ گھبراتی ہیں

اگرچہ اس فیشن شو میں موٹی خواتین کے صرف زیر جامہ کے ملبوسات کی نمائش ہی کی گئی جس کے سبب ان موٹی عورتوں کے جسم کی اور ان کے موٹاپے کی نمائش بہت واضح طور پر ہوئي مگر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر فیشن ڈیزائنرز نے اس جانب توجہ دی ہے تو آنے والے وقت میں وہ موٹی خاتین کے فارمل اور ان فارمل لباسوں کی ڈیزائننگ پر بھی توجہ دیں گی

ہمارے معاشرے میں ائیڈیل فگر والی لڑکیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے مگر ہماری فیشن انڈسٹری تمام تر ڈیزائںںگ صرف اور صرف انہی لوگوں کے لیۓ کرتی نظر آتی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس جانب بھی توجہ دی جاۓ اور اوور ویٹ خواتین کو پتلا کرنے کےبجاۓ ان کے لیۓ بھی ڈریس ڈيزائن کیۓ جائيں تاکہ وہ بھی اعتماد کے ساتھ فیشن کر سکیں کیوں کہ سجنا سنوارنا تو ہر عورت کا بنیادی حق ہوتا ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: