Article

اداکار منیب بٹ اپنی شادی کے فورا بعد جہیز خوری بند کرو مہم کا حصہ ، لوگوں نے ان پر تنقید کے تیروں کی بارش کیوں کر ڈالی جانیۓ

1738 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

گزشتہ مہینے اگر ایک جانب دپیکا اور رنویر کی شادی کا شہرہ رہا تو دوسری جانب پاکستان میں ایمن اور منیب بٹ کی شادی بھی خبروں کا حصہ بنی رہی ایک جانب تو اس شادی کی طوالت نے سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی تو دوسری جانب ڈھولکی سے شروع ہونے والی اس شادی کیپے در پے ہونے والی تقریبات اور ان کی رنگا رنگی پر ہونے والے اخراجات موضوع بحث رہے

جیسا کہ ہمیشہ کی طرح سال کا آخر یعنی دسمبر کا مہینہ پاکستانیون کے لیۓ شادیوں کا مہینہ ہوتا ہے اسی حوالے سے خاص طور پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر جہیز خوری بند کرو کے نام سے ایک تحریک چلائی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ایمن اور منیب شادی کے فورا بعد ہنی مون کے لیۓ یورپی ممالک کی سیر پر چلے گۓ تھے مگر ہنی مون سے واپسی پر منیب بھی اس مہو کا حصہ بن گۓ

مگر لوگ ان کی مہنگی ترین شادی کو فراموش کرنے کو تیار نہ تھے اسلیۓ انہوں نے اس تحریک کا حصہ بننے پر منیب بٹ کو کھری کھری سنا ڈالیں

لوگوں کو لگا کہ منیب بٹ صرف اور صرف باتیں کررہے ہیں اپنی شادی کے موقعے پر تو انہوں نے جہیز کے ساتھ ساتھ بنگلہ اور گاڑی بھی لی ہو گی

جب کہ کچھ لوگوں نے منیب کی پر شکوہ شادی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ انہیں مشورہ دے ڈالا کہ وہ اس تحریک کا حصہ نہ بنیں تو بہتر ہے خود تو کڑوڑوں روپے شادی کی تقریبات پر خرچ کر ڈالے ہیں اور اب باقی لوگوں کو جہیز نہ لینے پر اکسا رہے ہیں

جب کہ کچھ لوگوں نے تنقید کرتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ بھائی پہلے آپ خود تو جہیز خوری بند کرو خود تو اپنی شادیوں پر کڑوڑوں روپے خرچ کر ڈالتے ہیں اور اس کے بعد دوسرے لوگوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ جہیز خوری بند کریں گے

قصہ مختصر کوئی بھی نصیحت اسی وقت پر اثر ّثابت ہو سکتی ہے اگر اس کو کرنے والا پہلے اس پر خود عمل کرے ورنہ وہ صرف اور صرف منافقت کا درجہ حاصل کر لیتی ہے

چونکہ حالیہ دنوں میں منیب بٹ اور ایمن نے انتہائی طویل اور مہنگی شادی کی ہے اور اب وہ لوگوں کو سادگی کا درس دیتے نظر آرہے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں ہے اور ان کو اور شو بز سے جڑے تمام لوگوں کو اس بات کا اہتمام کرنا چاہیۓ کہ بات وہی کریں جس پر خود بھی عمل کریں

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: