Article

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پسند کی شادی کی خواہش رکھنے والی بھتیجی کے ساتھ ایسا کیا کر ڈالا کہ جاہلیت کے دور کی یاد تازہ ہو گئی

990 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا اور بدترین المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک جانب تو مرد خود کو عورت کا محافظ کہلاتے ہیں اور دوسری جانب یہی عورت ان کی عزت اور غیرت بھی ہوتی ہے ۔ معاشرے کے طاقتور طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد عورت کی حفاظت صرف اور صرف ایک بے جان چیز کی طرح کرتے ہیں

عورت کی کوئی بھی لغزش ان کی عزت کو داغدار بنانے کا سبب بن جاتی ہے اور اس داغ کو ہٹانے کے لیۓ یہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ایک بڑے شہر گجرانوالہ میں پیش آیا جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد عنایت عرف تُما بٹ نے اپنی بھتیجی ملائکہ کے ساتھ ایسا انسانیت سوز ظلم کر دالا جس کی مٹال ملنا مشکل ہے

تفصیلات کے مطابق تما بٹ کی بھتیجی ملائکہ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کے والدین اور گھر والے راضی نہ تھے اس سبب انہوں نے مار پیٹ کے ذریعے ملائکہ کو شادی سے روکنے کی کوشش بھی کی مگر جب کوشش کامیاب نہ ہو سکی تو تما بث اور اس کے بھائیوں نے 24 اکتوبر کی شب ملائکہ کو گولی مار کر ہلاک کر ڈالا

اس کے بعد راتوں رات ملائکہ کی موت کو طبعی قرار دے کر اس کی تدفین بھی کر ڈالی اس حوالے سے محلے والوں نے جب چھگڑے اور گولی چلنے کی آواز کی شکایت پولیس والوں سے کی تو پولیس والوں نے بھی ان افراد کے بااثر ہونے کے باعث شکایت پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا

علاقہ معززین کے شور مچانے پر تھانہ گھگھڑ کی پولیس نے اپنی مدعیت میں تما بٹ اور اس کے بھائی سہیل بٹ کے اوپر غیرت کے نام پر ملائکہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کی گوفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی اور قسم کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ملزم تما بٹ اس سے قبل بھی کئی اقدام قتل کے کیسوں میں مطلوب ہے مگر اپنے اثر و سوخ کے سبب آزاد گھوم رہا ہے امید کی جاتی ہے کہ نۓ پاکستان کے حکمران ایسے ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلواۓ گی تاکہ آئندہ کوئی ملائکہ اس طرح سے غیرت والوں کی بے غیرتی کی بھینٹ نہ چڑھ سکے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: