Article

سردی میں جلد کی خشکی ، چہرے کے بے رونقی اور ہونٹوں کے پھٹ جانے کا علاج انسانی جسم کے کس چھوٹے سے حصے میں پوشیدہ ہے جانیۓ

2929 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

انسانی جسم کی مثال ایک ایسی مشنری کی ہے جس کی مثال آج تک نہیں مل سکتی اور اکیسویں صدی میں بھی تمام تر ترقی کے باوجود انسان اس قابل نہیں ہو سکا کہ انسانی جسم جیسی کوئی مشین تخلیق کر سکے انسانی جسم کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کے جسم کے اندر ہر عضو کے مکمل طور پر کام کرنے کے لیۓ اس کی ریپئرنگ یا مرمت کا نظام اس جسم کے اندر ہی رکھا ہے ایسا ہی ایک چھوٹا سا عضو انسانی ناف ہے جس کے ذمے جس کے سارے حصوں کے کام کو مانیٹر کرنا ہے

انسانی جسم جو کہ ماں کی کوکھ میں تخلیق ہوتا ہے اس میں سب سے پہلے بننے والا حصہ ناف ہی ہوتا ہے جو کہ بننےکے بعد ماں کے جسم سے جڑ جاتا ہے اور اس کے بعد ماں کے جسم سے غذا حاصل کرکے پورا بچہ تخلیق ہوتا ہے بچے کے پیدا ہونےکے وقت اس ناف کے اس حصے کو ماں کے جسم سے جدا کر دیا جاتا ہے

مگر بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ انسان کی تخلیق کے بعد بھی ناف کا کام ختم نہیں ہوتا ہے اور یہ ناف انسان کے جسم کے تمام نسوں کا منبع ہوتا ہے اور اس کے ذریعے نہ صرف بہت ساری بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے بہت ساری بیماریوں سے بچا بھی جا سکتا ہے

آنکھ کی نسوں کے سوکھ جانے علاج

آنکھوں کی نسوں کے سوکھ جانے کی صورت میں روز رات کو سونے سے قبل تین قطرے خالص گھی یا ناریل کے تیل کے تین قطرے ناف میں ڈالیں اور ناف کے گرد کے ڈیڑھ انچ تک کی جگہ پر مالش کریں اس سے بینائی درست ہو گی اور آنکھوں کی سوکھی ہوئي نسیں بھی کام کرنا شروع کر دیں گی

پتے کی خرابی کا علاج

سرسوں کے تیل کے چند قطرے ناف میں ڈالنے سے پتے اے افعال میء بہتری آتی ہے

پاؤں یا ہونٹ کے پھٹ جانے کا علاج

سرسوں کے تیل کی تین قطرے ناف میں ٹپکائیں اور ارد گرد مالش کریں

چہرے کو پر رونق بنانے کا علاج

ناف کے انرد جسم کی بہتر ہزار تک رگوں کا منبع موجود ہوتا ہے جس میں سرسوں کے تیل کے تین قطرے ٹپکانے سے چہرہ پر رونق ہو جاتا ہے

جوڑوں کے درد کا علاج

ارنڈی کے تیل کے تین قطرے ناف میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں اس سے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں افاقہ ہو گا

بچے کے پیٹ میں درد کا علاج

ہینگ پانی اور تیل مکس کر کے بچے کے پیٹ پر مالش کرنے سے اس کو درد میں افاقہ ہوتا ہے

کانوں میں سائیں سائیں کی آوازوں کا علاج

کانوں میں سائیں سائیں کی آوازوں کی صورت میں پانچ سو گرام سرسوں کے تیل میں تخم ہرمل دو عدد ملا کر پنردہ دن تک ناف میں ڈالنے سے کان کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور آوازیں آنا بند ہو جاتی ہیں

الرجی اور زکام کا علاج

نہانے کے بعد چند قطرے زیتون کے تین کے ناف میں ٹپکانے سے الرجی اور زکام سے افاقہ ہوتا ہے

ناف درحقیقت انسانی جسم میں موجود رگوں کا منبع ہوتی ہے اس کے سوراخ کے اندر ان رگوں کا جوڑ ہوتا ہے اس وجہ سے جب ناف کو چکنا کیا جاتا ہے تو اس سے ان رگوں تک تیل پہنچتا ہے جس کے سبب بڑی بڑی بیماریوں میں بھی اس چھوٹے سے سوراخ سے افاقہ ہوتا ہے

بھلائی کی اس بات کو صرف اپنے تک محدود نہ کریں بلکہ دوسروں تک بھی شئیر کری تاکہ سب اس سے فائدہ اٹھا سکیں

 

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: