Article

معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی ایک نۓ روپ میں سامنے آگۓ سیاسی جماعتوں کے اوپر ایسے الزامات لگا دینے کا اعلان کر دیا کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

842 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

نجم سیٹھی جو کہ اب سابق چئیر مین پی سی بی ہیں اس کے ساتھ ساتھ معروف صحافی اور تجزیہ نگار بھی ہیں ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس ایک چڑیا ہے جو ان کو اندر کی بات بتاتی ہے اسی وجہ سے نجی چینل پر ان کا پروگرام آپس کی بات ایک طویل عرصے تک مقبولیت کے جھنڈے گاڑتا رہا موجودہ دور میں ایک جانب تو پی سی بی کی چئیر مین شپ سے استعفی دینے کے بعد فارغ ہیں اور دوسری جانب نجی چینل بھی چھوڑ چکے ہیں اور فارغ ہیں

مگر ان کی یہ خاموشی زیادہ عرصے تک نہیں رہ سکی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اپنے آنے والے پروگرام کا ایسا پرومو شئیر کیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

ذومعنویت سے بھرپوراس پرومو میں ایک چڑیا کو دکھایا گیا ہے جس کے پیچھے تمام سیاسی جماعتوں کے نشان والی قمیضیں پہنے شکاری پڑے ہوۓ ہین اور وہ شکاری کتون کی مدد سے اس چڑیا کو اس کے آشیانے سے اڑاتے ہیں اور اس کے بعد اس کے شکار کی کوشش کرتے ہیں مگر ایک فوجی اس چڑیا کو نشانہ بنانے کے لیۓ گولی چلاتا ہے اور چڑیا اس گولی سے پریشان ہو کر نجم سیٹھی صاحب کے کاندھے پر آکر بیٹھ جاتی ہے

 

اور نجم سیٹھی اس چڑیا کو مخاطب کرتے ہوۓ کہتے ہیں کہ گھبراؤ نہیں میں ہوں نا آپ کے ساتھ ، اور یہی نجم سیٹھی کے نۓ آنے والے پروگرام کا نام بھی ہے جس مین ایک جانب تو انہوں نے سیاسی قوتوں کو نشانہ بنایا ہے اور دوسری جانب فوج کو بھی نہیں چھوڑا

 

جس پر کچھ لوگوں نے نجم سیٹھی کو ان کے اس شاندار واپسی پر کھلے دل سے خوش آمدید کہا اور کسی نے ان کے اپنے پرومو میں فوج کو گھسیٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا

 

جب کے اس حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کو نشانہ بنانے پر ایسا نہ ہو کہ آپ کا یہ پروگرام آن ائیر جانے سے پہلے ہی پابندی کی زد میں آجاۓ

 

جب کہ کچھ لوگوں نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہہ ڈالا کہ آپ ہم عوام کے ساتھ نہیں بلکہ لفافہ مافیا کے ساتھ ہیں

 

ایک اور صاحب نے بہت اہم بات کی طرف اشارہ کیا کہ وردی والے کی گولی سے بچا کر چڑیا کو آپ کیا یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ ریاست سے بھی بڑی چیز ہیں

بہرحال نجم سیٹھی کے اس پروگرام کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں بھی چہہ مگوئيوں کا آغاز ہو چکا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اس بار نجم سیٹھی صاحب عوام کے مسائل کی نشاندھی کس حد تک کر سکنے میں کامیاب ہو سکتےہیں

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: