Article

نیلم منیر نے بلاآخر لائيو شو میں اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ سب ہی حیران رہ گئے

1116 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

خوبصورت باصلاحیت نیلم منیر اس وقت پاکستان کے کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ ان کی خوبصورتی ان کے چہرے پر موجود کالا تل ان کی آنکھیں غرض ہر ہر چیز ایسی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان کو بہت فرصت میں بنایا ہے ۔ اس کے بعد ان کی اداکارانہ صلاحیت سونے پر سہاگے کا کام کرتا ہے

نیلم منیر تو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں مگر ان کے دل کی دھڑکن کون ہے اس کے بارے میں جاننے کے لیۓ یقینا سبھی مشتاق ہوں گے مگر اب تک اس حوالے سے صرف باتیں ہی ہوتی رہی ہیں اور نیلم منیر کی دل پسند شخصیت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اسی بات کو جاننےکے لیۓ پی ایس ایل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں نیلم منیر کو بحیثيت مہمان بلایا گیا

اس پروگرام میں پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے ریپڈ فائر کے مرحلے میں نیلم منیر سے جب ان سے ان کے اپنے بارے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی بندی ہیں ۔ اسی طرح جب مہوش حیات کا پوچھا گیا تو انہوں نے ان کو فل پیکج قرار دیا جبکہ اپنی ہم عصر اداکارہ صبا قمر زمان کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں  بشری انصاری کو انہوں نے اپنی جان قرار دیا

اس موقعے پر جب ان سے ان کی پسندیدہ ترین شخصیت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا جواب انتہائی حیران کن تھا یہاں تک کہ ان کا جواب سن کر ایک پل کےلیۓ تو وسیم بادامی بھی گنگ رہ گۓ

 https://www.youtube.com/watch?time_continue=108&v=p70-Kb84pK8

نیلم منیرنے اس موقع پر اپنی پسندیدہ شخصیت پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین باسط علی کو قرار دیا اس موقع پر باسط علی نیلم منیر کا یہ جواب سن کر ایک دم ہڑبڑا اٹھے جب کہ شو میں موجود مزاحیہ اداکاروں نے اس بات پر باسط علی کو کافی چھیڑنے کی بھی کوشش کر دی جب کہ باسط علی اپنی سادگی میں بار بار نیلم منیر کے ان ریمارکس پر صفائياں دیتے رہے جب کہ نیلم منیر ان کی اس سادگی اور بے ساختگی کو انجواۓ کرتی رہیں

اس موقعے پر وسیم بادامی نے بھی باسط علی کو کافی چھیڑا اور ان کو کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے پروگرام میں خاموش رہتے ہیں مگر آج اللہ نے آپ کو آپ کی خاموشی کے انعام سے نواز ڈالا ۔ باسط علی کے ساتھ سب کی چھیڑ چھاڑ سے قطع نظر اب نیلم منیر اپنے  کیر ئیر کے اس مقام پر جا پہنچی ہیں جہاں ان کے چاہنے والاے بار بار ان سے اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ وہ اپنی کسی دل پسند شخصیت کو اپنی زندگی میں شامل کر لیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: