Article

کیٹ واک دیسی ٹھمکے کے ساتھ : نیلم منیر کا نیا روپ عوام کو ایک بار پھر دیوانہ بناگیا

1689 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

نیلم منیر پاکستانی ڈراموں کی وہ خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہے جو کہ صورت شکل کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر سے بھی مالا مال ہے خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کے خوبصورت امتزاج کو اگر موجودہ دور میں اگر کسی نے دیکھنا ہو تو وہ اس کی بہترین مثال ہے

حال ہی میں دل موم کا دیا نامی ڈرامے میں الفت کے کردار میں اداکارہ نیلم منیر نے جس طرح کی اداکاری کی وہ اداکاری ان تمام ناقدین کے لیۓ ایک منہ توڑ جواب تھا جو نیلم منیر  کو ایسی اداکاروں کے زمرے میں رکھتے تھے جو صرف اپنی خوبصورتی کے بل پر شو بز میں کام حاصل کررہی ہیں

دل موم کا دیا کی اخری قسط کی گونج اور اس میں نیلم منیر کی اداکاری کی گونچ اب تک سماعتوں سے ٹکڑا ہی رہی تھیں کہ پاکستان کے برائیڈل شو میں مختلف ٹاپ ماڈلز کف سامنے مشہور فیشن ڈیزائنر کی شو اسٹاپر کے طور پر نیلم منیر جب دلہن کے روپ میں ایک انوکھے انداز میں اسٹیج پر کیٹ واک کرتے ہوۓ آئيں تو اس نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا لیا اور وہ بے ساختہ کہہ اٹھے

کہ دل موم کے دیۓ کے بعد سے نیلم منیر نے ان کے دلوں میں تیزی سے جگہ بنا لی ہے

جب کہ کچھ لوگوں کو نیلم منیر کی اداؤں نے شاعر بنا ڈالا اور وہ بے ساخبتہ شعر کہے بنا نہ رہ سکے

اگرچہ دل موم کا دیا کو ختم ہوۓ دن ہو چلے مگر اب تک لوگ نیلم منیر کے اندر الفت ہی کو ڈھونڈ رہے ہیں اور یہی ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ لوگ اس کو بھول کر اس کے کردار کو یاد رکھیں

اسٹیج پر جس خود اعتمادی کے ساتھ نیلم منیر رقص کرتے ہوۓ آئیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ نیلم منیر بھی اپی کامیابی کے اس سفر کو پوری طرح انجواۓ کر رہی ہیں اور اس کامیابی نے نیلم کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا ہے اور اس نیلم کو دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ کامیابیوں کی جن منزلوں کی تلاش میں نیلم منیر شو بز میں آئی تھیں اس راستے پر وہ روان ہو گئی ہیں اور اب ان کا راستہ کوئی بھی نہیں روک سکتا

اب دیکنا یہ ہے کہ دل موم کا دیا سے حاصل ہونے والی کامیابی کو نیلم کب تک ترقرار رکھ سکتی ہیں اور ان کا آئیندہ پروجیکٹ کیا ہو گا ان کے چاہنے والے ان کوکسی نۓ روپ میں دیکھنے کے لیۓ شدت سے منتظر ہیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: