Article

پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دے ڈالی اس کے بعد کیا ہو اجانیۓ

847 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

محبت اندھی ہوتی ہے وہ انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں پر پردہ ڈال دیتی ہے اور اپنی محبت کے حصول کے لیۓ انسان کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتا ہے اسی وجہ سے تاریخ میں محبت کرنے والوں نے اپنے تیشہ سے دودھ کی نہریں تک کھود ڈالیں اس کی دیوانگی جب عروج پر پہنچی تو مجنوں اپنی لیلی کے لیۓ سر میں خاک ڈال کر صحرا میں نکل گیا

محبت کی یہ دیوانگی اکیسویں صدی کے اس مادیت پرستی کے دور میں کہیں نظر آۓ تو انسان حیران ہو کر اس فرد کے نفسیاتی معائنے کا مطالبہ کر بیٹھتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دن کراچی جیسے بڑے اور صنعتی  شہر میں پیش آيا جب ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے شادی کرنے کا مطالبہ لیۓ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دے ڈالی

تفصیلات کے مطبق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کا رہائشی محمد شاکر ہائی ٹینشن وائرز کے کھمبے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دے ڈالی لوگوں کے استفار پر اس کا کہنا تھا کہ اس کے گھر والے اس کی پسند کی شادی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اس لیۓ اس نے محبوبہ سے شادی نہ ہو سکنے پر اپنی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس اور فائر بر یگیڈ والے اپنی سیڑھی لے کر وہاں پہنچ گۓ

ایک سو بیس فٹ اونچے اس کھمبے پر چڑھے اس نوجوان کی جان بچانے کے لیۓ سب سے پہلے تو بجلی کی سپلائی بند کی گئی اس کے بعد اس کے دوستوں اور اس کے گھر والوں نے اس سے نیچے آنے کا مطالبہ کر دیا اس نوجوان نے سب سے پہلےاپنی محبوبہ سے ملنے کا مطالبہ کیا اس کے بعد الٹے سیدھے مطالبات پر شروع ہو گیا

مگر ایک این جی او کی خواتین کی باتوں میں آکر اس نوجوان  نے بلاآخر ہتھیار ڈال دیۓ اور اسنارکل کی مدد سے اس کو نیچے اتار لیا گیا جہاں پر پولیس نے اس سے ابتدائی پوچھ کچھ کے لیۓ اس کو حراست میں لے لیا مگر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ماں باپ نے اس کے مطالبات تسلیم کرتے ہوۓ اس کی شادی اس کی پسند کی جگہ پر کروانے کا وعدہ بھی کر لیا ہے

اس نوجوان کی اس حرکت کے سبب ایک جانب تو اس علاقے میں ٹریفک بری طرح جام رہا دوسرا اس علاقے کے رہائشیوں کو ساڑھے چار گھنٹے تک بجلی کی بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: