Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.
پولیس کا شعبہ ایک اہم ادارہ ہے اس کی قدر و منزلت سے کسی قسم کا انکار نہیں کیا جا سکتا اس کی وردی کا احترام اس شعبے میں آنے والے ہر فرد پر لازم ہوتا ہے اور اس وردی کا احترام صرف ان لوگوں پر واجب نہیں جو اس کو پہنتے ہیں بلکہ اس کا احترام ریاست کے نمائندے کے طور پر ہر فرد پر لازم ہے
اسی سبب اس وردی کو پہنے ہوۓ فرد آن ڈیوٹی سمجھا جاتا ہے اور ان اوقات میں اس کو ایسا کوئي بھی عمل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیۓ جس سے اس وردی کے عزت و احترام پر حرف آتا ہے اور اگر ایسا کوئي عمل کیا گیا جو اس کے عزت واحترام کے منافی ہو تو اس کی سزا بھی دی جاتی ہے
جیونیوز کے مطابق ضلع پاک پتن کے تھانہ کلیانہ میں بحیثیت ایس ایچ او تعینات پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشد کی دو ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ان میں سے ایک ویڈیو میں تو وہ اجے دیوگن کی کسی فلم کا ڈائلاگ بولتے ہوۓ نظر آ رہے ہیں کہ
‘دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں’
جب کہ دوسری ویڈيو میں وہ وردی پہنے ہوۓ کسی عورت کے ساتھ رقص کرتے ہوۓ نظر آرہے ہیں وردی میں کسی رقاصہ کے ساتھ رقص کرنا کسی بھی طرح کسی پولیس والے کی ڈیوٹی کا حصہ نہیں ہو سکتی اسی سبب جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو فورا ہی وائرل ہو گئی اور احکام بالا کو اس پر ایکشن لینا پڑا
ذرائع کے مطابق احکام بالا نے اس ویڈیو کی بنیاد پر انسپکٹر ارشد کا نہ صرف معطل کر دیا ہے بلکہ ان کی انکوائری کا حکم بھی صادر کر دیا ہے اور تاحکم ثانی ان کو ان کی ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا ہے
ایس ایچ او کی اس ڈانس پرفارمنس پر شو کاز نوٹس جاری..پولیس کی یونیفام میں ایکٹنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرناایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا ، ڈی پی او نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا پاکپتن کے تھانہ کلیانہ کے ایس ایچ او انسیکٹرارشد ندیم نے فلمی ایکٹرز کو کاپی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ایکٹنگ کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن میڈم ماریہ محمود نے پولیس کے ضابطہ اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے ملک ارشد ندیم کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ….!!لیکن میں تو اتنا کہوں گا کہBeautiful performance by Inspector sahab.??✌️
Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf PP_47 Kallur Kot on Monday, November 26, 2018
اس حوالے سے ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو میں معطل ہونے والے انسپکٹر کا کہنا تھا کہ ویڈیو ان کے موبائل میں تھی، جسے بھتیجے نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا
مگر اس کے باوجود یہ امر قابل غور ہے کہ ایک تھانیدار ڈیوٹی کے اوقات میں کسی خاتون کے ساتھ اس قسم کی سرگرمیوں میں کیوں ملوث تھا اور اس قسم کی ویڈیوز کا تھانیدار کے موبائل فون میں موجود ہونا بزات خود ایک سوالیہ نشان ہے اور اس نے پولیس کے شعبے کی ذمہ داریوں پر سوال اٹھا دیۓ ہیں