Article

پچاس مردہ عورتوں سے قبروں میں اب تک بدفعلی کر چکا ہوں ۔ ملزم کا بیان

966 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اللہ تعالی نے انسان کو اس کی بہترین حالت میں پیدا کیا ہے۔ اس کے بعد اس کے شعور کی آبیاری کے لۓ پیغمبروں اور صحیفوں کی صورت میں رہنمائی کا سلسلہ شروع کیا تاکہ انسان تہذیب کے دامن میں پناہ لے سکے۔ اور وحشت و بربریت سے جان چھڑا سکے۔ اللہ نے آخری پیغمبر کے ذریعے جو شریعت بھیجی وہ ایک مکمل ترین شریعت ہے۔ اس میں ہر ہر معاملے کے لۓ رہنمائی موجود ہے۔

زندگی کے بعد موت کےسفر کاآغاز ہو جاتا ہےجس کے لۓ اسلام میں تاکید کی گئی ہے کہ مرنے والے کے اس سفر کا خاتمہ انتہائی عزت و وقار کے ساتھ کیا جاۓ اور پھر اس کو قبر میں چھوڑ کر واپس آجایا جاۓ۔ کیونکہ اس کے بعد اس بندے کے اور اللہ کے بیچ معاملے کا آغاز ہو جاتا ہے۔

گورکن محمد ریاض جو کہ سرگودھا کا رہائشی تھا، گزشتہ سولہ سترہ سے کراچی میں رہائش پذیر تھا۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک گورکن تھا اور دن کے اجالے میں وہ قبروں کی دیکھ بھال کرتا اور صفائی وغیرہ کا کام کرتا تھا ۔ ملزم محمد ریاض کے مطابق رات کے اندھیرے میں وہ اور اس کا دوست وزیرہ تازہ دفن ہوئي عورت کی لاش کے پیروں کی جانب سے جگہ بنا کر قبر میں داخل ہو جاتے۔ اور اس کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔

گورکن محمد ریاض کے مطابق اس نے اپنے دوست وزیرہ کے ساتھ مل کر اڑتالیس عورتوں کے ساتھ بدفعلی کی۔ دو سال پہلے وزیرہ کے انتقال کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا، اس کے بعد اس نے صرف دو بار یہ مکروہ حرکت کی۔ مگر آخری دفعہ جب وہ یہ مکروہ کاروائی کرنے ایک لڑکی کی قبر میں گیا تو اس دوران اس کا کفن اس کے چہرے پر سے ہٹ گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=neusCWCqV7Y

محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس نے اس لڑکی کی آنکھوں سے بہت تیز روشنی نکلتی دیکھی جس نے اس کی آنکھیں چندھیا دیں اور وہ ڈر کے مارے باہر بھاگا اور علاقے والوں کو سچائی سے آگاہ کیا جس پر علاقہ مکینوں نے اس کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ملزم ریاض کو اس دنیا میں کیا سزا ملے گی اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیۓ کہ اس بدبخت نے ان لوگوں کو تنگ کیا جن کا معاملہ اور حساب کتاب اللہ کے ساتھ جڑ چکا ہوتا ہے، اللہ کی بارگاہ میں اس کی سزا سخت ترین ہی ہو گی۔

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: