Article

ریحام خان ایک بار پھر میدان میں ، وزیر اعظم عمران خان کو چرسی قرار دے کر پاکستانی قوم کی گاڑی کو حادثے کی خبر سنا ڈالی

1165 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ریحام خان پاکستان کی قوم کے لیۓ ایک ایسا نام بن چکی ہیں جو ایک جانب تو کچھ حلقوں میں انتہائی نا پسندیدہ سمجھی جاتی ہیں جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ریحام خان کو ایک بہادر خاتون سے تعبیر کرتے ہیں جب کہ خواتین کے مطابق ریحام خان ایک ایسی  حاسد عورت ہے جس نے حسد میں نہ صرف اپنے آپ کو برباد کیا بلکہ اب اس شخص کو بھی برباد کرنے کے درپے ہے جس کو اس نے اپنی بیوقوفی سے کھو چکی ہے

عمران خان کے خلاف ریحام خان کی کتاب اور اس میں عمران خان کے حوالے سے گھٹیا ترین الزامات لگانے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ اس طرح وہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں کمی کرنےکا سبب بن سکیں گی مگر ایسا ہو نہیں سکا اور عمران خان نہ صرف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے بلکہ اب دنیا بھر کے اندر ایک مضبوط اسلامی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آرہےہیں

اور یہی سب کچھ ریحام خان کے لیۓ ناقابل برداشت ہے اسی وجہ سے ایک بار پھر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ریحام خان نے نہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے بلکہ عمران خان کے خلاف اپنے جزبات کا اظہار بھی کیا ہے

 

اپنے اس ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستانی قوم سے ایک سوال کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ

کیا آپ ڈرائیونگ سیٹ پر ایک چرسی کو بٹھا کر یہ امید رکھتےہیں کہ حادثہ نہ ہو گا ؟

مگر جس طرح ماضی مین پاکستانی قوم نے ان کی کتاب اور اس میں لگاۓ جانے والے الزامات کو کوئي اہمیت نہ دی تھی اسی طرح اس بار بھی انہوں نے ریحام خان کے اس ٹوئٹ کا منہ توڑ جواب دیا ہے

کچھ لوگوں نے ریحام خان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ کر کہہ ڈالا کہ خاتون اول نہ بننے کا دکھ آپ سے یہ سب کروا رہا ہے

 

جب کہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک پیشن گوئی کر ڈالی کہ ریحام خان کی حالت دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ جلد خودکشی کر لیں گی

 

اور کچھ نے تو جواب دینے میں حد ہی کر دی

 

جب کہ کچھ شریف لوگ ایسے بھی تھے جو اب بھی ریحام خان کا احترام عمران خان کی سابقہ بیوی کی حیثیت سے کرتے تھے

پاکستانی قوم اس وقت ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے تمام تر مشکلات کے باوجود تمام لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنے ذاتی مفادات کے بجاۓ ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دے گا یہی سبب ہے کہ پاکستانی عوام ایک بہتر کل کے لیۓ عمران خان پر یقین کر کے بیٹھی ہے اور اس قوم کو اس طرح کے چٹکلے عمران خان کی حمایت سے نہیں روک سکتے

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: