Article

“میرا سچا پیار بھی آپ کو سدھار نہیں سکا” ریحام خان نے بھارتی میڈیا کے سامنے وزيراعظم عمران خان سے دل کی بات کہہ ڈالی

1648 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کے وزیر اعظم کی سابقہ بیوی ریحام خان عمران خان کے حوالے سے ان کی پیثھ میں چھرا گھونپنے کا کوئي بھی موقع جانے نہیں دیتی ہیں ۔ اس وقت پاکستان اور بھارت کے تعلقات جس نازک موڑ پر ہیں اور تمام سیاست دان اس وقت ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک پیج پر جمع ہو چکے ہیں اس وقت بھی ریحام خان نے ایک بار پھر بھارتی میڈيا کو انٹرویو دیتے ہوۓ پاکستان سے بدترین دشمنی کا ثبوت دے دالا ہے

انہوں نے بھارتی میڈیا کو اس نازک وقت میں انٹرویو دیتے ہوۓ پاکستانی وزیرا عظم پر جو الزامات لگاۓ وہ کچھ اس طرح ہیں

فوج کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں

ریحام خان کے مطباق عمران خان کی وزارت عظمی کا فیصلہ فوج کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کا اعلان الیکشن سے ایک سال پہلے ہی کر دیا گیا تھا اسی وجہ سے وہ خود کوئی عمل نہیں کرتے بلکہ ان کے تمام ایکشن فوج کی جانب ہی سے کنٹرول ہوتے ہیں

عمران خان ایک منافق انسان ہیں

عمران خان پر منافقت کا الزام لگاتے ہوۓ ریحام خان کا یہ کہنا تھا کہ وہ آپ کے سامنے ایک بات کرتے ہیں اور اس کے فورا بعد آپ کے جاتے ہی وہ اس بات سے یکسر مختلف بات کرتے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک منافق اور جھوٹے انسان ہیں

حکومتی معاملات سے لاعلم انسان ہیں

عمران خان کے اوپر کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا کے استعمال کے بعد اب ریحام خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومتی معاملات سے قطعی کوئي آگاہی نہیں ہے اس دعوی کے ثبوت میں ان کا یہ کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے چھ دن تک عمران خان نے اس حوالے سے کوئي آگاہی نہیں تھی

شدت پسندوں کو سپورٹ کرتے ہیں

ریحام خان کا اس موقع پر عمران خان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نےالیکشن ناموس رسالت کے اشو کو اٹھا کر جیتا اور وہ ان تمام لوگوں کے ہمدرد ہیں جوشدت پسندی کو سپورٹ کرتے ہیں

ریحام خان کے انٹرویو کی پوری ویڈيو آپ خود دیکھ لیں

 https://www.youtube.com/watch?v=Vv9tZGBPHLk

ری]حام خان کے اس انٹرویو کی بنیاد پر پورے پاکستان میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس انٹرویو کی بنیاد پر پنجاب اسمبلی میں ایک قرار داد بھی جمع کروائي گئی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریحام خان کی ملک دشمن سرگرمیوں کے سبب تاعمر ان کی پاکستان میں داخلے پر نہ صرف پابندی لگائي جاۓ بلکہ ان کی شہریت بھی منسوخ کی جاۓ

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: