Article

کیا صبا قمر محبت کے تیر کا شکار ہو گئیں ؟ ایسا کیا کر دیا کہ لوگوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی

1295 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

صبا قمر کا شمار پاکستان کی ان با صلاحیت اداکاراوں میں ہوتا ہے جو کہ اسکرین پر اپنی اداکاری کے جلوۓ تو دکھاتی ہی ہیں مگر اکثر و بیشتر ماڈلنگ اور فیشن ریمپ پر بھی اپنے ناز و انداز کے جلوۓ دکھا  رہی ہوتی ہیں

اس کے علاوہ ان کا شمار اداکاراؤں کے اس گروہ سے بھی ہے جو اپنی نت نئی پوسٹوں کے سبب سوشل میڈيا پر بھی بہت ایکٹو اور پسند کی جانے والا اداکارہ ہیں

صبا قمر کے سوشل میڈیا کےاکاونٹ کا اگر بغور جائزہ لیا جاۓ تو اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ صبا ایک من موجی اور اپنے حال میں مست رہنے والی اداکارہ ہے جس کی کام سے محبت اور محنت انہیں ایک کامیاب اداکارہ بناتی ہے اسی سبب وہ بہت بہادر ہیں کیوں کہ ان کو اپنے زور بازو پر جو یقین ہے وہ کسی اور کو نہیں ہو سکتا

مگر نازک احساسات کی مالک یہ اداکارہ گزشتہ دو دن سے نہ صرف کسی بہت قریبی ہستی کو مس کر رہی ہے بلکہ اس کی محبت کے لیۓ بہت بے تاب اور ظلب گار بھی ہو رہی ہیں

In the mood for love ❤️

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

صبا قمر جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں اب اگر اپنی پوسٹ میں یہ کہہ رہی ہیں کہ محبت کرنے کے موڈ میں ہوں تو اس سے واضح طور پر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں جس کی یاد ان کو مس یو کہنے پر مجبور کر رہی ہے

مگر صبا قمر کے کچھ چاہنے والے ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی خدمات پیش کر دیں اور ایسے لوگوں کو یہ بھی خوش فہمی ہے کہ صبا قمر کے سب سے قابل امیدوار وہی ہیں

جب کہ کچھ قدامت پرست فالور ایسے بھی تھے جنہوں نے کہہ ڈالا کہ کوئی بھی صبا قمر سے پیار کرنے کے لیۓ تیار نہیں اور اگر وہ چاہتی ہیں کہ ان کو کوئی پیار کرۓ تو انہیں خود کو بدلنا چاہیۓ

اور کچھ سادہ لوح انسان نے تو صبا قمر کی محبت کے مطالبے کے جواب میں آزمودہ مشورہ ایک سوال کی صورت میں دے ڈالا کہ کب شادی کر رہی ہیں آپ

اور کسی نے صبا قمر کو دپیکا کا ہمشکل قرار دے ڈالا اور محبت کے موڈ پر تین حروف بھیج دیۓ

صبا قمر کے پیار کرنے کے موڈ کا مزہ لوگوں نے بری طرح خراب کر ڈالا مگر یہ سوال اب بھی اسی طرح موجود ہے کہ وہ کون ہے جس کی محبت کی طلب گار صبا قمر بن بیٹھی ہیں اپنی اس پسندیدہ اداکارہ کے انتخاب کو ان کے چاہنے والے جاننے کے لیے بے تاب ہیں امید ہے کہ صبا قمر جلد اس پر سے پردہ اٹھائیں گی

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: