Article

ساحر لودھی اپنے شو میں شادی شدہ آدمی اور اس کی گرل فرینڈ کو آمنے سامنے لے آۓ اس کے بعد کیا ہوا ویڈیو دیکھیں

1055 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

جیسے جیسے پاکستان میں میڈیا چینلز کی بھرمار ہوتی جا رہی ہے ویسے ویسے ان کے درمیان مقابلے کی فضا میں بھی تناؤ کی کیفیت پیدا ہوتی جا رہی ہے اس سبب ہر چینل کی کوشش میں وہ کچھ بھی ایسا کر لے جس سے اس کے ناظرین کی توجہ اس کی جانب سے کسی اور جانب نہہو سکے

اس وقت پاکستان میڈیا کی سب سے بڑی کمائی کا ذریعہ ان کے مارننگ شوز ہیں جو کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نہ صرف دیکھتی ہے بلکہ ان کی بڑی تعداد ٹی وی والوں کی ٹی آر پی میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے صبح کی نشریات کے متنازعہ ترین میزبانوں میں سے ایک ساحر لودھی بھی ہیں جو اپنے پروگرام کی مقبولیت بڑھانے کے لیۓ کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں

ماضی میں معصوم بچیوں کو ائٹم سانگز پر رقص کروانے کے باعث ان کی پیشی پیمرا میں بھی ہو چکی ہے اور متنازعہ پروگرام کرنے کے سبب کئی بار پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر اس کے باوجود پھر بھی وہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کر دیتے ہیں جو اس کے ناظرین کو چونکا ڈالتا ہے

حال ہی میں انہوں نے اپنے شو میں ایک صاحب کو بلوایا اور اس دوران پہلے تو ان کی بیوی کو بلوایا اور اس کے بعد ان کی اس گرل فرینڈ کو بھی بلوا لیا جس سے وہ دس سال سے شادی کے چھوٹے وعدے کر رہے تھے ساحر لودھی نے جب ان صاحب کے سامنے بیک وقت ان کی بیوی اور گرل فرینڈ کو پیش کیا تو ان کو دیکھ کر ان صاحب کے ہاتھوں کے طوطے ہی اڑ گۓ اور انہوں نے اپنع غلطی تسلیم کرنے کےبجاۓ اپنی بیوی پر ہی چڑھائی شروع کر دی کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ٹی وی پر کیوں ائی ہے

مگر اب دیکھنے والے مارننگ شوز کے ان حربوں مین آنے والے نہیں ہیں اور انہوں نے ساحر لودھی کے اس شو کو نہ صرف فیک قرار دے ڈالا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ اس سے قبل بھی یہ آدمی ایک مارنںگ شو میں دس بچوں کے اکیلے کمانے والے باپ کے روپ میں بھی سامنے آیا تھا

عوام اب ان ہتھکنڈوں سے بیوقوف بننے کے لیۓ تیار نہیں ہے اس لیۓ مارننگ شوز والوں کو چاہیۓ کہ جھوٹ کے بجاۓ سچ کا سہارا لیں تاکہ لوگ ان کو دیکھ سکیں

 

 

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: