Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.
سال 2019 کا آغاز ہو چکا ہے اور اس حوالے سے تمام لوگوں نے اپنے قریبی ملنے والوں کو نہ صرف نۓ سال کی مبارکبادیں دیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے سال کے لیۓ کچھ مقاصد اور منازل کا تعین بھی ابھی سےکر لیا ہے جن کے حصول کے لیۓ محنت کا آغاز ابھی سے کیا جاۓ گا اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے بھی اپنے اپنے سوشل میڈیا سے نۓ سال کی مبارکباد کا پیغام ایک ہی تصویر شئیر کر کے کیا ہے
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوۓ دونوں کا یہ کہنا تھا کہ ایک نۓ سال کا مطلب ہے نئی کہانیاں اور یہی اگلے سال کے لیۓ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم نئی کہانیوں کے ساتھ آپ کے پاس آئیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گزشتہ سال کے لیۓ اپنے چاہنے والوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا
اس موقع پر احد رضا میر کا یہ کہنا تھا کہ سجل علی نے ان کی یہ تصویر کاپی کی جب کہ سجل علی کا خیال تھا کہ احد رضا میر نے یہ تصویر کاپی کی بہر حال اس سے ان دونوں اداکاروں کے رشتے کی مضبوطی کا بھی احساس ہوتا ہے کہ ان کی سوچ اور پسند ایک دوسرے سے کتنی ملتی ہے
اس موقع پر کچھ لوگوں نے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ گزشتہ سال وہ یہی محبت فیروز خان کو دے رہی تھیں اس سال ان کی محبت احد رضا میر کے لیۓ ہے اور نہ جانے آنے والے سال کس کے لیۓ ہو گی
جب کہ کچھ لوگ احد اور سجل کے اس لٹکتے ہوۓ تعلق پر یہ تبصرہ کۓ بغیر نہ رہ سکے کہ اس میں کوئی حیرت کی بات نہ ہو گی اگر یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیں البتہ بعث حیرت یہ ضرور ہو گا کہ اگر اتنے عرضے بعد یہ تعلق ختم کرنے کا اعلان کریں
جب کہ اس موقعے پر لوگ اس بات کے بھی خواہشمند نظر آۓ کہ آخر احد اور سجل اپنی شادی کا اعلان کب تک کریں گے
ڈرامہ آنگن کی یہ جوڑی یقین کے سفر کی طرح ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے جا رہی ہے ان کو چاہنے والے اس بات کے منتظر ہیں کہ یہ اپنی اس دوستی کو کب تک کسی حسین رشتے میں باندھنے کا اعلان کرتے ہیں امید ہے کہ نیا سال ان کے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آۓ