Article

سردی کے موسم میں شادی کرنے کے حیرت انگیز فوائد جانیۓ

1336 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان کا کلچر بہت رنگارنگ ہے ۔ اس کے رسم اور رواج اور ان میں ہونے والی تقریبات ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہیں مگر شادی کا موقعہ ہر تقریب سے ذیادہ اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا اہتمام سب سے ذیادہ کیا جاتا ہے ۔ شادی کی تیاری خالی دولہا دلہن ہی نہیں کرتے بلکہ اس تیاری میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ دور پار کے عزیز و اقارب اور دوست یار بھی مصروف نظر آتے ہیں ۔

کسی کو اپنے کپڑوں کی فکر ہوتی ہے تو کسی کو کھانے پینے کے انتظامات کی تو کسی کو دور شہروں سے آۓ مہمانوں کے قیام و طعام کے انتاظامات کی ۔ رات گۓ تک گھر کے بڑوں کے مشاوراتی اجلاس منعقد کۓ جاتے ہیں جن میں کئی امور طے کۓ جاتے ہیں ۔ انہی اجلاسوں میں شرکت کر کر کے ایک تجربہ ضرور حاصل کیا سوچا آپ سے بھی شئر کیا جاۓ ۔ کہ شادی ہمیشہ سردی میں  کرنی چاہے.

کپڑوں کے جھنجھٹ سے آزادی

18
Source: The Big Fat Indian Wedding

کیو نکہ سردی میں گرمی والے مثلا شیفون وغیرہ کے پارٹی وئیر پہنے جاسکتے ہیں مگر سردی کے کپڑے ویلوٹ وغیرہ پہن کر آپ گرمی کی تقریب میں نہیں جاسکتے ۔ لہزا سردی میں شادی کے سبب گرمی والے کپڑے بھی کارآمد ہو سکتے ہیں ۔

کھانے کی بچت

19
Source: La Web de los Novios

کھانے پینے کی اشیا جلدی خراب نہیں ہوتیں لہذا اگر آپ مصروفیات کے سبب پہلے سے کھانا بنا لیں اور فریز کر لیں تو اس کے خراب ہونے کا اندیشہ کم ہو گا۔

مہمانوں کی جلد واپس روانگی

21
Source: Tumblr

اسکولوں کی چھٹیاں چونکہ سردی میں صرف دس دن کی ہوتی ہیں اس وجہ سے یہ آسانی رہتی ہے کہ دوسرے شہر سے آۓ ہوۓ عزیز و اقارب جلد از جلد شادی نمٹا کر واپس چلے چاتے ہیں جس سے آپ کو ان کی طویل مہمان نوازی نہیں کرنی پڑتی ۔

ہنی مون کے لیئے دلفریب مقامات

22
Source: Tumblr

ہنی مون کے لۓ بہت سارے مواقع اچھے موسم کے ساتھ آپ کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں اسنو فال دیکھنے کا بہانہ بنا کر آپ فوری طور پر ہنی مون کے لۓ نکل سکتے ہیں ۔

ان کے علاوہ بھی سردی کی شادی کے بے تحاشا فوائد ہیں کچھ میں نے بتا دئے ہیں کچھ آپ کمنٹس میں لکھ کر بھجوا دیں

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: