Article

کراچی کے اسکول میں بچوں کا ہندوستانی پرچم کے ساۓ تلے پھر بھی دل ہے ہندوستانی گانے پر ٹیبلو ، والدین غم و غصے کا شکار

1865 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اسکول سے مراد ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے اور ان کو آنے والے دور کے لیۓ کارآمد شہری بنا یا جاتا ہے ۔کسی بھی ملک کی ترقی کے لیۓ یہ ضروری ہے کہ اس ملک کے شہری اس سے محبت کرتے ہو ں ۔اور یہی توقی ہر ملک کے تعلیمی اداروں سے کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو اپنے وطن سے محبت کا درس دیں گے

مگر حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر کراچی کے ایک اسکول ماما بےبی کئير اسکول کے سالانہ فنکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسکول کے معصوم بچے انڈین گانے پھر بھی دل ہے ہندوستانی پر ہندوستان کے پرچم کے ساۓ تلے ٹیبلو پیش کر رہیے ہیں

 

اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ بچوں کا ذہن ایک سادہ سلیٹ کی مانند ہوتا ہے اسکول سے جو بھی سیکھتے ہیں اس کا نقش ان کی ساری زندگی کے لیۓ ان کے ساتھ رہتا ہے ایسے حالات میں بچوں کو پاکستان کے بجاۓ ہندوستان سے محبت کا درس دینا والدین کے لیۓ شدید تکلیف دہ ہے

کچھ والدیں نے تو اس حوالے سے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر ڈالا

کچھ والدیں ایسے بھی تھے جنہوں نے  اسکول کے اس عمل کی حمایت کرتے ہوۓ مختلف ممالک کی ثقافت کو بچوں کو روشناس کروانے کی ایک کوشش قرار دیا

جب کہ کچھ لوگوں نے اس عمل کو شدید حد تک شرمناک قرار دیتے ہوۓ کہہ ڈالا

بچوں کو دوسرے ممالک کی ثقافت سے روشناس کروانا ایک مثبت عمل ہے مگر ان کو ہندوستان سے محبت کا درس دینا کسی بھی طرح ایک حوصلہ افزا عمل نہیں ہے اس حوالے سے یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو ان تمام مظالم سے بھی آگاہ کریں جن کے سبب ہمارا ملک معرض وجود میں آیا اور جس کے لیۓ ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نزارنہ پیش کیا

والدیں کا غم و غصہ بجا ہے اور امید ہے اس حوالے سے اسکول ایکشن لیتے ہوۓ اپنے اس عمل کی وضاحت دے گا

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: