Article

شادی کی پہلی رات نوبیاہتا جوڑے دودھ کیوں پیتے ہیں؟ ایسی وجوہات سامنے آگئيں جن کا جاننا سب کے لیے ضروری ہے

1515 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ہماری مشرقی روایات اپنے اندر ایک جانب خوبصورتی رکھتی ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر کوئی نہ کوئي فائدے کی بات ضرور ہوتی ہے جو بظاہر نہ بھی نظر آرہی ہے مگر بادی النظر میں اس کے بہت سارے فائدے ہوتے ہیں یہی جال ہماری شادی بیاہ کی رسموں کا بھی ہے جو ایک جانب تو بعض افراد کو پیسے کا زیاں لگ رہی ہوتی ہے مگر انہی کے سبب بہت سارے گھروں کا چولہا بھی جل رہا ہوتا ہے

رخصتی کے بعد خاندان کی بزرگ خواتین نوبیاہتا جوڑے کے کمرے میں جہاں پھل ، مٹھائی ،خشک میوہ جات وغیرہ رکھتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ شادی کی پہلی رات کمرے میں دودہ کی موجودگی لازمی تصور کی جاتی ہے جس کو بہت سارے لوگ بغیر وجہ جانے رسم کی تقلید کرتے ہوۓ لازمی رکھتے ہیں مگر بہت کم لوگوں کو یہ پتہ ہو گا کہ اس رات دولہا دلہن کا دودھ رکھنا صرف ایک رسم ہی نہیں ہے بلکہ اس کے بہت سارے ایسے فوائد بھی ہیں جو بظاہر تو نظر نہیں آتے مگر اس کے اثرات بہت دیر پا ہوتے ہیں

دودھ کو نور سے تعبیر کیا جاتا ہے

دودھ کو نور سے تعبیر کیا جاتا ہے اور بڑی بوڑھیوں کا یہ ماننا ہے کہ بیوی شوہر کی زندگی میں روشنی اور خزش بختی لے کر اترتی ہے اس لیۓ اس زندگی کا آغاز بھی نور سے یعنی دودھ پی کر کرنا چاہیۓ

فوری توانائی حاصل ہوتی ہے

شادی کی طویل اور تھکا دینے والی رسموں کے بعد دودھ کا ایک گرما گرم گلاس نہ صرف تھکن کو دور بھگاتا ہے بلکہ آنے والے وقت کےلیۓ اس نوبیاہتا جوڑے کو تازہ دم اور چاک و چوبند بنا دیتا ہے

قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے

دودھ جو کہ بڑی بوڑھیاں شہد اور زعفران ملا کر نوبیاہتا جوڑے کو پلاتی ہیں اس سے ان کو شادی کے اس اہم مرحلے کےلیۓ مضبوط قوت مدافعت فراہم کرتی ہے

میاں بیوی کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہوتا ہے

مشرقی روایات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ایک فطری شرم و جھجک اس دن کی مناسبت سے لازمی ہوتی ہے جس کو دودھ کا ایک گلاس ختم کرنے کا وسیلہ بنتا ہے

اس کے ساتھ ساتھ دودھ کا یہ گلاس ان کو ایک محبت کے رشتے سے ہمیشہ کے لیۓ جوڑ دیتا ہے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: