Article

لاہور : دلہن شادی والے دن کیک میں بیٹھ کر پہنچ گئی دیکھنے والے حیران نۓ فیشن کا آغاز ہو گیا

2084 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

پاکستان اس وقت شادیوں کے سیزن کی زد میں ہے جب ہر کوئی شادی کر رہا ہے یا شادی میں شرکت کے منصوبے  بنا رہا ہے ایک جانب تو اس موقع پر ہزارہا جوڑے شادی کے مقدس بندھن میں بندھ کر اپنی نئي زندگیوں کا آغاز کرتے ہیں تو دوسری جانب والدین اپنے فرض سے سبکدوش ہو کر شکر کا سانس لیتے ہیں

مگر شادی کے اس مزہبی فریضے کو ہم لوگوں نے مختلف رسوم و رواج کے ساتھ انتہائی مشکل بنا ڈالا ہے کہ سفید پوش لوگ بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو گۓ ہیں کہ ہمارے ملک میں زنا سستا اور نکاح مہنگا اور مشکل ہوتا جا رہا ہے مگر گزشتہ کئی دہائيوں سے چلتی اس بحث کا کوئي فائدہ نہیں کیوں کہ جو لوگ افورڈ کر سکتے ہیں وہ اپنی شادیوں یں اپنی امارت کا اظہار کرنے کا کوئي نہ کوئی طریقہ ڈھونڈ ہی نکالتے ہیں

ماضی میں دولھا دلہن کو ساتھ بٹھانے پر ان کی تواضح مٹھائي سے کی جاتی تھی جس کی جگہ اب کیک نے لے لی ہے اس موقع پر کچھ لوگوں نے جدت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اس کیک کو دلہن کی شکل کا بنوا لیا اور جب اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگیں تو وائرل ہو گئیں مگر پیسے والوں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا

لاہور کی ایک دلہن نے اس موقعے پر ایک قدم اور بڑھا ڈالا اس دلہن نے شادی ہال میں داخلے کے لیۓ ایک نئی روایت قائم کر ڈالی اس دلہن نے ایک بڑے سائز کا ڈولی کی شکل کا کیک بنوا کر اس کیک میں بیٹھ کر ہال میں داخل ہو کر ایک نئی مثال قائم کر ڈالی

ایک بڑے سائز کا کیک جس پر عروسی لباس میں ملبوس دلہن جب گانوں کی آواز کے ساتھ داخل ہوئي تو لوگ اس انوکھے منظر سے نہ صرف محضوظ ہوۓ بلکہ انہوں نے ان لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کر کے ان مناظر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر ڈالا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گۓ

ڈولی کی شکل کا یہ کیک ایک جانب تو امارت کے اظہار کا ایک نمونہ تھا تو دوسری جانب اس کی خوبصورتی اور دلکشی بنانے والے کی مہارت کی بھی ایک مثال تھا اس حوالے سے دیکھنے والے تعریف کیۓ بنا نہ رہ سکے

ان سب باتوں کے ساتھ اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہیۓ کہ ہمارا دین زندگی کے کسی بھی معاملے میں اسراف اور بے جا نمود نمائش کی کسی صورت بھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے

Snap Chat Tap to follow