Article

فیصل آباد: دولہا دلہن کی کشتی میں بیٹھ کر شادی ہال آمد، دیکھنے والوں نے تنقید کے نشتر چلا ڈالے

1477 views

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo PInk will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

شادی بیاہ اگرچہ انسان کا بہت ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور  اس میں باہر کے لوگوں کو کسی بھی قسم کے تبصرے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے مگر شادی کی تقریب میں اگر بے جا نمود و نمائش کر کے اس کے اشتہارات سوشل میڈيا پر لگاۓ جائین تو پھر اس پر تبصرہ کرنے اور بولنے والوں کی زبان اور کی بورڈ پر چلتے ہاتھ نہیں روکے جا سکتے

ایسا ہی ایک جوڑا فیصل آباد کےکنول اور عثمان کا بھی ہے جن کی ولیمےکی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شئیر ہوئیں تو انہوں نے ایک جانب تو ان تمام لوگون میں رشک و حسد کا جزبہ پیدا کر دیا جو کہ اپنے بچوں کی شادیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں

خوبصورت جوڑے کی تصاویر اور اس شادی میں خرچ ہونے والا پیسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا تعلق کسی بہت ہی کھاتے پیتے گھرانے سے ہے جس کے سبب انہوں نے فوٹو گرافی کے لیۓ عرفن احسن جیسے صف اول کے کیمرہ مین کی خدمات حاصل کیں اور عرفان احسن نے بھی اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے اس جوڑے کے ہال میں آنے کی تصاویر شئیر کیں

#faisalabad #irfanahson

A post shared by Fine Art Weddings – A Blog (@irfanahson) on

بہتے پانیوں میں ایک خوبصورت کشتی میں ولیمے کی تقریب میں دولہا اور دلہن کی آمد اس بات کا اظہار تھی کہ منفرد اور یاد گار بنانے کے لیۓ اس جوڑے نے شادی ہال میں اپنی آمد کے لیۓ کتنے پیسے کا اسراف کیا ہے

اس کے بعد خوبصورت گھومتا ہوا کیک اور اس کی خوبصورتی بھی اپنی مثال تھا

مگر ان تصاویر کے سوشل میڈی اپر شئیر ہونے کے بعد لوگ بھی چپ نہ رہ سکے اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ لوگ شادی اتنے اچھے سے اسی لیۓ کرتے ہیں کہ شادی کے بعد ان کے ساتھ جیسا بھی ہو جاۓ اس کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہ چلے

جب کہ کشتی میں دولہا دلہن کی آمد کے ان انوکھے انداز کے بارے میں لوگوں نے یہاں تک پیشن گوئی کر دالا کہ اب تو لوگ مریخ پر جا کر بھی شادی کر سکتے ہیں

جب کہ کچھ لوگوں نے حقیقت پسندی کا ژطاہرہ کرتے ہوۓ درد مندی سے کہہ ڈالا کہ اگر ان کے پاس اتنا پیسہ ہے تو اس کو دکھاوۓ  کے لیۓ استعمال کرنے کے بجاۓ کسی ضرورت مند کی مدد کر کے یہ لوگ زیادہ برکات حاصل کر سکتے ہیں

اس بات میں واقعی کوئی دو راۓ نہیں ہے کہ چند لمحوں کی خوشی کے لیۓ پیسے والوں کی جانب سے کیۓ جانے والے مظاہرے سفید پوشوں کی بیٹیوں کی شادی کو کتنا دشوار بنا جاتے ہیں کاش یہ بھی کوئی سوچ لے

Snap Chat Tap to follow
Place this code at the end of your tag: